علماء گلگت بلتستان میں حقیقی امن کیلئے اپنا کردار کریں، چیئر مین شہید زاکر فاونڈیشن خادم حسین دلشاد

علماء گلگت بلتستان میں حقیقی امن کیلئے اپنا کردار کریں، چیئر مین شہید زاکر فاونڈیشن خادم حسین دلشاد
urdu news, Scholars should do their part for real peace in Gilgit-Baltistan
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز ویب شگر
شگر چیئرمین شہید زاکر حسین فاؤنڈیشن خادم دلشاد نے کہا ہے کہ تمام علماء گلگت بلتستان میں حقیقی امن کیلئے اپنا کردار کریں۔ شہداء کی لواحقین قیام امن کیلئے علماء اور دیگر کرداروں کے شانی بشانہ کھڑے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کسی ناخوشگوار حالات کے متحمل نہیں ہوسکتے ۔یہاں کی امن و امان کی مخدوش صورت حال سے ہر شہری پریشان ہے۔ یہاں کی مثاکی امن و امان دیگر خطوں کیلئے مثال تھی۔ اورجی بی کی ترقی امن سے وابستہ ہے۔ اور ہمیں یہاں کی امن اور بھائی چارگی سب سے مقدم یے۔ یہاں کی امن کیلئے یہاں کے باسیوں نے بیت قربانیاں دی یے۔ ہمیں امید ہے کہ گلگت بلتستان میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج سمیت علماء اور مقتدر حلقے اپنا کردار ادا کرینگے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ جی بی کی امن و مان کیلئے شہداء کی لواحقین صف اول میں کھڑے ہونگے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں