کھرمنگ کتی شو روڈ کی تاحال بندش، متعلقہ محکمہ کے ذمہ داران اور ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی قابل مذمت ہے۔ امام جمعہ جامع مسجد طولتی بروق مولانا محمد اسماعیل مدبری

کھرمنگ کتی شو روڈ کی تاحال بندش، متعلقہ محکمہ کے ذمہ داران اور ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی قابل مذمت ہے۔ امام جمعہ جامع مسجد طولتی بروق مولانا محمد اسماعیل مدبری
رپورٹ. سید اصغر 5 سی این نیوز کھرمنگ
امام جمعہ جامع مسجد طولتی بروق مولانا محمد اسماعیل مدبری نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برفباری سے کتی شو روڈ کی تاحال بندش، متعلقہ محکمہ کے ذمہ داران اور ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی قابل مذمت ہے۔ حسن آباد طولتی بروق سے چھٹ پا کتی شو داپا کے عوام کے لیے پانچ دنوں سے روڈ بند ہے اور حسن آباد تک بھی گاڑی بہت ہی رسک پر جارہی ہے، روڈ فزیبل نہیں ہے۔ اس سلسلے میں تاحال محکمہ تعمیرات کھرمنگ کے اعلیٰ عہدیداران اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کسی بھی قسم کا عملی اقدام نہ اٹھایاجانا نہایت افسوس کا مقام ہے۔ روڈ قلیوں کی تعداد کم ہونے کے سبب ہلکی سی برفباری پر روڈ بند ہوجانا معمول بن گیا ہے۔ روڈ قلیوں کی تعداد بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعمیرات کھرمنگ کے ذمہ داران سے گزارش ہے کہ حسن آباد سے داپا تک روڈ بحالی کے لیے ہنگامی بنیاد پر اقدامات کیے جائیں۔ اسی طرح شمائل پاور ہاؤس پر طولتی بروق سے داپا تک کے لئے صرف ایک لائن مین ہے جو کہ ناکافی ہے لہٰذا ایکسن برقیات سے گزارش کیجاتی ہے کہ جتنے لائن مین پاؤر ہاؤس پر ڈیوٹی دے رہے ہیں ان کو لائن پر ڈیوٹی دینے کا حکم صادر فرمائیں۔
urdu news, Road remains closed

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں