شغر تھنگ روڈ پراجیکٹ منسوخ نہیں کیا گیا ، اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کی کوئی صداقت نہیں ۔ محکمہ تعمیرات گلگت بلتستان

شغر تھنگ روڈ پراجیکٹ منسوخ نہیں کیا گیا ، اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کی کوئی صداقت نہیں ۔ محکمہ تعمیرات گلگت بلتستان

گلگت بلتستان ، شغر تھنگ روڈ منصوبے کے حوالے سے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے محکمہ تعمیرات عامہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ شغرتھنگ روڈ کا ٹینڈر منسوخ نہیں کیا گیا ہے بلکہ چند بولی دہندگان کی شکایات پر تشکیل دی گئی شکایات ازالہ کمیٹی کے مشاہدات کو دور کرنے کے بعد چند دنوں میں دوبارہ ٹینڈر کیا جائے گا۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے محکمہ تعمیرات عامہ کے ترجمان نے بتایا کہ اس اہم منصوبے کو تمام اعتراضات دور کر کے شفاف طریقے سے مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ یہ منصوبہ بغیر کسی رکاوٹ کے مقررہ مدت میں مکمل کیا جا سکے۔ PPRA رولز کے تحت شکایات کے ازالے کی کمیٹی تشکیل دینا لازمی ہے ، اس عمل کا مقصد موصول شدہ شکایات کا جائزہ لے کر تمام سٹیک ہولڈز یابولی دہندگان کے اطمینان کو یقینی بنا نا ہے۔ یاد رہے کہ کسی بھی ٹینڈر میں کئی افراد بولی میں حصہ لیتے ہیں جن کے اطمینان اور شکایات کو دور کرنے کے بعد ہی ٹینڈر کے مراحل کو مکمل کیا جا سکتا ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ تمام بولی دہندگان کے درمیان صحت مندانہ مسابقت کے زریعے ہی اس پراجیکٹ کے لئے موزوں ٹھیکیدار یا فرم کے انتخاب کو یقینی بنایا جائےگا۔
ترجمان نے کہا کہ سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے بعض پلیٹ فارمز پر پھیلائے جانے والے گمراہ کن خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ لہذا عوام الناس اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے التما س کی جاتی ہے کہ ایسے گمراہ کن افواہوں پر کان نہ دھریں
Urdu news, Road project has not been cancelled, there is no truth to the news published in newspapers.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں