شگر گندم قیمت میں کمی مذاکرات کا نتیجہ نہیں بلکہ مذاکراتی عمل کا پیشگی شرط تھا ۔عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان نے احتجاج کی کال واپس نہیں لی . شگرممبر کواڈنیشن کمیٹی گلگت بلتستان حسن شگری ایڈوکیٹ

شگر گندم قیمت میں کمی مذاکرات کا نتیجہ نہیں بلکہ مذاکراتی عمل کا پیشگی شرط تھا ۔عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان نے احتجاج کی کال واپس نہیں لی . شگرممبر کواڈنیشن کمیٹی گلگت بلتستان حسن شگری ایڈوکیٹ
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگرممبر کواڈنیشن کمیٹی گلگت بلتستان حسن شگری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ گندم قیمت میں کمی مذاکرات کا نتیجہ نہیں بلکہ مذاکراتی عمل کا پیشگی شرط تھا ۔عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان نے احتجاج کی کال واپس نہیں لی بلکہ احتجاج کو کچھ دنوں کے لئے مؤخر کیا ہے ۔جبکہ عوامی ایکشن کمیٹی شگر نے احتجاجی عمل ٹھنڈ کی وجہ سے عوام کو درپش مشکلات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے روزانہ کے بجائے ہر جمعہ کو احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ۔عوامی ایکشن کمیٹی شگر چارٹر آف ڈیمانڈکی مکمل منظوری تک ہر جمعے کو احتجاج جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع شگر اور بلتستان ریجن گلگت میں موجود مظاہرین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اگر چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد نہ ہوئی اور کسی بھی قسم کی دھوکہ دہی کی حکومت نے کوشش کی تو پہلے سے زیادہ مظبوط ہو کر روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کا اعلان کرینگے ۔پھر تازہ دم مظاہریں کو کنٹرول کرنا حکومت کے لئے بہت مشکل ہوگی ۔لہذا حکومت سے مطالبہ کرتے ہے کہ فوری طور پر چارٹر آف ڈیمانڈ کو منظور کرکے عوام اور ریاست کے درمیان مزید خلیج پیدا کرنے سے باز آئیں ۔
Urdu news, reduction of wheat price

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں