کھرمنگ ڈسٹرکٹ کمپلکس سادات گوہری کھرمنگ کے سامنے ایک علامتی دھرنا ریکارڈ کیا، گندم سبسڈی میں کٹوتی نامنظور کے نعرے لگائے گئے

کھرمنگ ڈسٹرکٹ کمپلکس سادات گوہری کھرمنگ کے سامنے ایک علامتی دھرنا ریکارڈ کیا، گندم سبسڈی میں کٹوتی نامنظور کے نعرے لگائے گئے
کھرمنگ (زیجاہ کاظمی) بعد از نماز جمعہ مرکزی جامع مسجد ضلعی ہیڈکوارٹر سادات گوہری سے ایک احتجاجی ریلی نزد ڈسٹرکٹ کمپلکس کھرمنگ زیر قیادت علماء کونسل کھرمنگ، ایم ڈبلیو ایم کھرمنگ ، عوامی ایکشن کمیٹی کھرمنگ و عمائدین و سرکردگان غاسنگ تا ہلال نکالی گئی جس میں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کیں۔
اس عوام نے گندم سبسڈی میں کٹوتی نامنظور کے نعرے لگائے گئے۔
اور ڈسٹرکٹ کمپلکس سادات گوہری کھرمنگ کے سامنے ایک علامتی دھرنا ریکارڈ کرایا جس سے نمائندہ ایم ڈبلیو ایم کھرمنگ و ایکشن کمیٹی کھرمنگ کے نمائندے سید حسنین کاظمی نے کہا کہ حق و باطل کا معرکہ ہمیشہ سے جاری ہے۔
گلگت بلتستان کے عوام پاکستان سے وفاداری دکھاتے رہے ہیں لیکن گلگت بلتستان کے ساتھ جفا کر رہے ہیں۔
ہم گلگت بلتستان کے تمام صوبوں سے زیادہ وفاداری دکھاتے رہے ہیں مگر نتیجہ یہ ہے کہ ہمیں ہر طرح استحصال کیا جارہا ہے۔
اور گلگت بلتستان میں فرعونیت سے بھری حکمران کو مسلط کرتے ہیں جس کا گلگت بلتستان سے کوئی تعلق نہیں ہوتے اور وہی لوگ ہر طریقے سے عوام کو تنگ کیا جاتا ہے۔ اور کٹھ پُتلی حکومت گلگت بلتستان حق دینے کی بجائے حق تلفی کی جارہی ہے ۔
لہٰذا گلگت بلتستان کو پوری حقوق دیا جائے نہیں تو حالات کے ذمہ دار حکمران ہونگے۔ پھر بعید نہیں اس طرح سے حقوق چھینتے رہے تو یہاں سے بھی آزادی کا نعرہ بھی بلند ہوسکتا ہے۔
نائب امام جمعہ والجماعت سید عباس کاظمی نے کہا سب سے پہلے حکمران طبقے کی وہ تمام مراعات و سہولیات جو عوام پر بوجھ ہے اس کو ختم کیا جائے۔ حکمرانوں کی تمام عیاشیوں کو ختم کیا جائے۔ اور گندم سبسڈی ختم کرنے کی کوشش صرف اور صرف انتشار کا سبب بنے گا۔
آخر میں قراداد پیش کیا گیا جس میں گندم سبسڈی بحال کر کے سروے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گا ساتھ ہی محکمہ برقیات کے ملازمین کو فارغ کرنے کی اور سکردو ایس ایس پی کی جانب سے بے جا تشدد کی بھی مزمت کرکے اس علامتی احتجاج کو ختم کیا گیا
urdu news, Recorded a symbolic sit-in in front of Sadat Gohari Kharmang

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں