صوبائی مشیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ثریا زمان کا داریل کے مختلف علاقوں اور اسکولوں کا دورہ ، عمائدین نے استقبال کیا

صوبائی مشیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ثریا زمان کا داریل کے مختلف علاقوں اور اسکولوں کا دورہ ، عمائدین نے استقبال کیا
5 سی این نیوز ویب
داریل رکن گلگت بلتستان و صوبائی مشیر انفارمیشن ٹیکنالوجی گلگت بلتستان ثریا زمان نے داریل کے مختلف علاقوں میں اور ہوم سکولز کا تفصیلی دورہ کیا ۔ عمائدین علاقہ نے صوبائی مشیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ثریا زمان کو شاندار استقبال کیا جگہ جگہ عمائدین نے ثریا زمان کو خوش آمدید کیا ۔ صوبائی مشیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ثریا جب پدیال کے علاقے میں پہنچی تو علماء کرام ، نوجوان اور عمائدین علاقہ نے شاندار استقبال کیا ۔
ثریا زمان نے پدیال گاوں میں گرلز پرائمری سکول کی منظوری کے لیے کوشش کرنے کی یقین دہانی کرائی، ، جس عمائدینِ علاقہ نے خصوصی شکریہ ادا کیا ۔ اپنے خطاب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ داریل کو تعلیم کے میدان میں آگے آنا ہوگا کیونکہ دورِ جدید میں تعلیم سے ہی ترقی کی ممکن ہے، جب تک داریل کی بیٹیاں بھی لڑکوں کی طرح تعلیم میں آگے نہیں بڑھی گی تب تک علاقے میں ترقی نہیں ہوگی ۔
ثریا زمان نے خواتین سے ملاقاتیں کی اور انکے مسائل دریافت کیئے اور ان کو حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ داریل میں لڑکیوں کی تعلیم کیلئے ہوم سکولز فعال کر رہے ہیں ۔ داریل کی ترقی اور معاشرے کی اصلاح کیلئے خواتین کا پڑھی لکھی ہونا لازمی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پدیال کے عوام خوش نصیب ہیں جن کی بیٹیاں اب تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونگی ۔ انھوں نے کہا میں داریل کے علماء کرام عوام اور نوجوان سے گزارش کر رہی ہوں کہ آپ سب خواتین کی تعلیم پر توجہ دیں ۔
ثریا زمان نے کہا کہ داریل بدل رہا ہے، نوجوان ہتھیار اٹھانے کے بجائے اب قلم اٹھا رہے ہیں،عوام ایک دوسروں کے ساتھ امن بھائی چارگی کی فضاء قائم کریں گےتو انشاء اللہ داریل ترقی کی طرف گامزن ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ میں بطور رکن اسمبلی اور داریل کی بیٹی ہونے کی حیثیت سے آپ تمام لوگوں سے گزارش کر رہی ہوں کہ خواتین کو تعلیم دیں ایک پڑھی لکھی ماں ہی ایک پڑھے لکھے معاشرے کی ضامن ہے ۔ اب علماء کرام عمائدین علاقہ اور داریل کے نوجوانوں کی مدد سے انشاء اللہ داریل میں تعلیمی انقلاب آئے گا ۔ داریل کے عوام کے تمام مسائل کو حل کرنے کیلئے ہم بھرپور کوشش کرینگے، داریل میں اس وقت درجنوں ہوم سکولز چل رہے ہیں-
عمائدین علاقہ نے ثریا زمان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ثریا زمان ہمیشہ عوام کے درمیان موجود رہتی ہے اور داریل کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس پر داریل کے عوام ثریا زمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ عمائدین علاقہ نے مزید کہا کہ دیامر کے عوام کیلئے ثریا زمان کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں ہر کسی کے جائز اور قانونی کام ثریا زمان کر رہی ہے جس پر داریل کے عوام بھی ان کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ۔ شاندار استقبال کرنے پر ثریا زمان نے عمائدین علاقہ اور علماء کرام کا خصوصی شکریہ ادا کیا ثریا زمان نے بوائز پیبلک سکول اور گرلز پرائمری سکول کا بھی دورہ بھی کیا۔
Urdu news, Provincial Advisor Information Technology visited in Darail valley

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں