urdu news, promote shigar capital tourism, 25

شگرسرمائی سیاحت کی فروغ کیلئے ضلعی انتظامیہ شگر 20 فروری کو ثفاقت ایونٹ زخ ریلی کا انعقاد کرینگے، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگرسرمائی سیاحت کی فروغ کیلئے ضلعی انتظامیہ شگر 20 فروری کو ثفاقت ایونٹ زخ ریلی کا انعقاد کرینگے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں ثقافتی ایونٹ زخ ریلی 2025 کے انعقاد کے انتظامات کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوئی جس میں تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس شگر نے شرکت کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ عوام کو تفریح کا موقع فراہم کرنے اور علاقائی ثقافت کو زندہ رکھنے کے لیے دریائے شگر میں زخ ریلی کا انعقاد کیا جائے گا اس ریلی کا انعقاد 20 فروری 2025 کو ہوگا ریلی کی افتتاحی تقریب صبح دس بجے ہیمل ہوٹل میں منعقد ہوگا جہاں سے ریلی روانہ ہوگا کیاہونگ پل پہنچ کر وقفہ کیا جائے گا سپیس ہوٹل میں زخبانوں کے لیے ریفریشمنٹ ہوگا وقفے کے بعد ریلی دوبارہ چلتے ہوئے مرہ پی، کوتھنگ سے ہوتا ہوا لمسہ پہنچیں گے جس کا اختتام کھوج ریزورٹ لمسہ میں کی جائے گی جہاں اختتامی تقریب ہوگی مہمانان اور ذوق رکھنے والے افراد زخبانوں کا استقبال کریں گے پروگرام کے انتظامات کے لئے اے سی شگر، اے ڈی ٹورزم کو ذمہ داری دی گئی جبکہ ریسکیو 1122 اور محکمہ صحت کی ٹیمیں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں امدادی کارروائیوں کے لئے مستعد رہیں گے اس کے علاوہ دیگر محکموں کو بھی مختلف ذمہ داریاں دی گئی۔ ڈی سی شگر نے شرکاء سے گفتگو میں کہا کہ اس خوبصورت ایونٹ کی کامیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں تاکہ شگر کے عوام و دیگر دور دراز سے آنے والے شائقین لطف اندوز ہوں۔
urdu news, promote shigar capital tourism,

50% LikesVS
50% Dislikes

شگرسرمائی سیاحت کی فروغ کیلئے ضلعی انتظامیہ شگر 20 فروری کو ثفاقت ایونٹ زخ ریلی کا انعقاد کرینگے، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں