شگر گورئمنٹ بوائز ہائی چھورکاہ میں شجر کاری ڈے منایا گیا

شگر گورئمنٹ بوائز ہائی چھورکاہ میں شجر کاری ڈے منایا گیا
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر گورئمنٹ بوائز ہائی چھورکاہ میں شجر کاری ڈے منایا گیا ۔ ڈی سی شگر ولی اللہ فلاحی نے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم فاروق احمد خان ۔ ڈی ایف او شگر شیر علی ۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد رضا ڈی ائی ایس محکمہ تعلیم وزیر شاہد حسین ڈی ڈی او ہائی سکول چھورکاہ محمد رضا پرنسپل سکول ہذا ناصر حسین ۔سکول سٹاف اور طلبا کی ایک کثیر تعداد موجود تھے ڈی سی شگر ولی اللہ فلاحی اور دیگر مقررین نے پرنسپل ناصر حسین کی اس اقدام کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوے ڈی سی شگر ولی اللہ فلاحی نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور انہی درختوں کے ذریعے سے ہی عوام دوست ماحول پیدا ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ درخت سے نہ صرف مالی فوائد حاصل کرسکتے ہیں بلکہ انہی درختوں کے ذریعے سے ماحولیاتی الودگی کا خاتمہ بھی ممکن ہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوے ڈپٹی ڈایریکٹر محکمہ تعلیم فاروق احمد خان نے کہا کہ شجر کاری سیلاب سمیت متعدد افات سے بچایا جاسکتا ہے مہذب قومیں نہ صرف شجر کاری کرتے ہیں بلکہ ان شجر کی حفاظت کو اپنا نصب العین بھی قرار دیتے ہوے ان کی حفاظت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس اہم پروگرام کی تشکیل کر کریڈٹ پرنسپل بوائز ہائی سکول چھورکاہ ناصر حسین کو جاتا ہے میں انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوے باقی تمام ڈی ڈی اوز کو حکم دیتا ہوں کہ وہ بھی اپنے سکولوں میں شجر کاری مہم شروع کریں تاکہ ایک ایک بچے کا لگایا ہوا پودا جب تناور درخت بنیں گے تو ہر طرف اشجار ہی اشجار نظر أئیں گے اس موقع پر ڈویژنل فاریسٹ افیسر شیر علی ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت محمد رضا اور پرنسپل ناصر حسین نے خطاب کیا ۔ اس موقع پر تمام افسران نے ایک ایک پودا کر اس مہم کی کامیابی کے لیے دعا مانگی گئی.

شگر ، اسسٹنٹ کمشنر شگر نے شہداء کے یادگار بنانے کے لئے زمین عطیہ کرنے والے خاندان کے فرد کو گرفتار کیا جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، شہید ذاکر میموریل آرگنائزیشن کے چیئرمین خادم دلشاد شگری

ڈپٹی کمشنر استور بازار میں سرکاری نرخنامہ، اشیائے خوردونوش کی معیار، اشیاء کی ایکسپائری تاریخ اور صفائی چیک کئے

urdu news, Plantation Day celebrated at Shigar Government Boys High Churkah

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں