استور ، محکمہ منصوبہ بندی وترقی گلگت بلتستان کے ذیلی ادارے سکیلنگ اپ نیوٹریشن (سن یونٹ) کے زیر اہتمام خواتین اور بچوں کو متوازن غذا کی فراہمی کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

استور ، محکمہ منصوبہ بندی وترقی گلگت بلتستان کے ذیلی ادارے سکیلنگ اپ نیوٹریشن (سن یونٹ) کے زیر اہتمام خواتین اور بچوں کو متوازن غذا کی فراہمی کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
محکمہ منصوبہ بندی وترقی گلگت بلتستان کے ذیلی ادارے سکیلنگ اپ نیوٹریشن (سن یونٹ) کے زیر اہتمام خواتین اور بچوں کو متوازن غذا کی فراہمی کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ منعقد ہوا. ورکشاپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر استور زید تھے. جبکہ دیگر شرکاء میں ڈپٹی چیف پلاننگ محمد عالم, ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال استور ڈاکٹر نواب خان, سوشل ویلفیر آفیسر استور, ڈاکٹرز, نیوٹریشنیز اور صحافی بھی شریک تھے.اس موقع پر خطاب کرتے ہوۓ ڈپٹی کمشنر استور زید نے کہا کہ متوازن غذا کا حصول ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے.لیکن ہمارے معاشرے میں اس بات کی شدت سے احساس کی ضرورت ہے کہ خواتین اور بچے عموماً غیر متوازن خوراک کے باعث مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں. اس لیے ضروری ہے کہ بچوں اور خواتین کے خوراک کا خصوصی خیال رکھا جاۓ تاکہ صحت مند معاشرہ قیام عمل میں آسکے. ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ اب گلگت بلتستان میں ٹیسٹنگ لیبارٹری کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس سے مختلف کمپنیوں کے تیارکردہ اشیاء کی جانچ کرنا آسان ہوگا جس غیر میعاری اشیاء کی خریدو فروخت پر پابندی لگانے میں آسانی پیدا ہوگی. غیر میعاری اشیاء پرپابندی کا اطلاق کے بعد انسانی صحت پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے اور میعاری اشیاء کی دستیابی ممکن بن جاۓ گی. جو یقیناً ایک مثبت پیشرفت ہوگی. انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ استور میں غیر میعاری اشیاۓ خورنوش کی روک تھام کے حوالے سے ضروری اقدامات کررہی ہیں. انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ متعلقہ اداروں کے ساتھ ملکر اقدامات اٹھانے کو تیار ہے اور مستقبل میں ہر قسم تعاون جاری رہے گا. اس سے پہلے ڈاکٹر نادر شاہ پروگرام کنسلٹنٹ سکیلنگ اینڈ نیوٹریشن پلاننگ ڈیپارٹمنٹ نے ورکشاپ کے اغراض ومقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی. ورکشاپ سے عالمی خوراک کی تنطیم کے نمایندے اور محکمہ منصوبہ بندی وترقی کے ڈپٹی چیف پلاننگ محمد عالم نے بھی خطاب کیا اور ورکشاپ کے اغراض ومقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی.
Urdu news Pakistan, women and children under the auspices of Scaling Up Nutrition

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں