گلگت یونین آف جرنلسٹس کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان سے ملاقات کی

گلگت یونین آف جرنلسٹس کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان سے ملاقات کی
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
گلگت یونین آف جرنلسٹس کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صحافیوں کو پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران درپیش چیلنجز اور دیگر مسائل پر بات چیت گئی ۔ چیف الیکشن کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوۓکہا کہ صحافت مقدس پیشہ ہے معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور علاقے کی تعمیر و ترقی میں صحافت کا شعبہ بینادی اہمیت کا حامل ہے صحافی محدود وسائل اور نامسائد حالات کے باوجود معاشرتی مسائل کو اجاگر کرکے ان کے حل کی راہ ہموار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان جغرافیائی اعتبار سے انتہائی اہم خطہ ہے اس خطے کو ہم سب نے ملکر امن کا گہوارہ بنانا ہے گلگت بلتستان کے صحافی علاقے میں امن کے تسلسل کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ یہ علاقہ پرامن ہو گا تو یہاں ترقی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی میں علاقے میں بھائی چارگی کے فروغ اور نفرتوں کے خاتمہ کو اولیت دیں۔ یونین کے صدر ذوہیب اختر کی قیادت میں وفد میں گلگت یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکریٹری ذاکر احمد، ڈپٹی جنرل سیکریٹری شہزاد حسین،سیکریٹری فنانس سید شیر عباس کو آرڈنیٹر ستار فاروق اور آفس سیکریٹری طیب بابری شامل تھے۔
Urdu news Pakistan, The delegation of Union of Journalists met Chief Election Commissioner Raja Shehbaz Khan

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں