شگر محکمہ برقیات کی جانب سے آپریشن اور لوگوں کی گھروں کی کنکشن کاٹنے پر تشویش ، عوامی ایکشن کمیٹی شگر

شگر محکمہ برقیات کی جانب سے آپریشن اور لوگوں کی گھروں کی کنکشن کاٹنے پر تشویش ، عوامی ایکشن کمیٹی شگر
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر عوامی ایکشن کمیٹی اور سول سوسائٹی شگر کے وفد کا کالے محکمہ برقیات کی جانب سےمیٹر کی خاتمے کے مسئلے پر ڈپٹی کمشنر شگر سے ملاقات کی۔ جس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے کالے میٹر کے خلاف محکمہ برقیات کی جانب سے آپریشن اور لوگوں کی گھروں کی کنکشن کاٹنے پر تشویش کا اظہار کیا۔ اور کہا کہ محکمہ برقیات کی جانب سے شگر میں غریب عوام سے بجلی بل ماہانہ وصول کرنے کے باوجود کالے میٹر کے نام سے صارفین کو تنگ کرنا ناقابل برداشت ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے کہا کہ کہ کنڈا سسٹم ، ڈبل لائن ، آؤٹ آف میٹر اور بل ادائیگی میں تاخیر والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے جبکہ جن کے کالے میٹر چل رہے ان کے لائن نہیں کاٹے جائیں گے۔
جس پر عوامی ایکشن کمیٹی اور سول سوسائٹی کا بھرپور تعاون کرنے یقین دہانی کی۔
Urdu news Pakistan, Shigar expressed concern over the operation and disconnection of people’s homes by the Electronics Department

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں