گلگت گندم کی فی بوری قیمت 3600 کے بجائے 4200 کرنے کی افواہوں کو قطعی طور پر بے بنیاد ہے : محکمہ خوراک گلگت بلتستان

گلگت گندم کی فی بوری قیمت 3600 کے بجائے 4200 کرنے کی افواہوں کو قطعی طور پر بے بنیاد ہے : محکمہ خوراک گلگت بلتستان
گلگت : محکمہ خوراک گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر اکرام محمد نے اپنے وضاحتی بیان میں سبسڈائزڈ گندم اور آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے حوالے سے بعض عناصر کی جانب سے گندم کی فی بوری قیمت 3600 کے بجائے 4200 کرنے کی افواہوں کو قطعی طور پر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ کہ صوبائی کابینہ کے فیصلے کے مطابق یکم جنوری سے فی بوری گندم کی قیمت 3600 روپے مقرر کی گئی ہے اور اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد مزید ابہام کی گنجائش نہیں رہتی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے دیہی علاقوں میں گندم کی بوری نئی قیمتوں کے مطابق 3600 روپوں میں دستیاب ہوگی تاہم شہری علاقوں میں عوام کو چونکہ گندم کے بجائے فلور ملز سے آٹا بذریعہ ڈیلرز فراہم کیا جاتا ہے لہذا آٹے کی قیمتوں میں پسائی اور ملز سے عوام کی دہلیز تک ٹرانسپورٹ کے اخراجات صارفین حسب سابق کئی سالوں سے ادا کرتے رہے ہیں لہذا گندم اور آٹے کی قیمتوں میں موازنہ درست نہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ گندم سبسڈی میں کٹوتی کے حوالے سے بھی خبریں بے بنیاد اور منفی پروپیگنڈے کا حصہ ہیں اور صوبائی حکومت گندم کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے باوجود مقامی گندم کی فی 100 کلو گرام بوری پر 8800 روپے سبسڈی اور امپورٹڈ گندم کی فی 100 کلو گرام بوری پر 13000 روپے سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔ وفاق کی جانب سے فراہم کردہ سبسڈی برقرار ہے تاہم ملکی سطح پر گندم کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے دستیاب سبسڈی میں عوام کی ضروریات پوری کرنا مشکل تھا لہذا سبسڈائزڈ گندم کی قیمتوں میں عوام کی قوت خرید کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب اضافہ کیا گیا ہے اور بقیہ شارٹ فال حکومت برداشت کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ عوام کو سبسڈائزڈ گندم اور آٹے کی شفاف ترسیل اور تقسیم یقینی بنانے سمیت صوبائی حکومت کے احکامات کے مطابق فراہم کردہ کوٹے کی مقدار میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور یکم جنوری 2024 سے سابق کوٹے کے مقدار کے مقابلے میں فی نفر کوٹہ میں بھی اضافہ کیا جا ئیگا۔
Urdu news Pakistan, Rumors of changing the price of Gilgit wheat to 4200 per bag instead of 3600 are absolutely baseless:

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں