گلگت، صوبائی حکومت صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے، معاون خصوصی اطلاعات ایمان شاہ

گلگت، صوبائی حکومت صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے، معاون خصوصی اطلاعات ایمان شاہ
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
گلگت : معاون خصوصی اطلاعات ایمان شاہ اور سیکریٹری خوراک و اطلاعات عثمان احمد نے آج سینٹرل پریس کلب گلگت کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صدر سینٹرل پریس کلب گلگت خورشید احمد نے انہیں گلگت بلتستان میں صحافت کے فروغ کیلئے پریس کلب کے کردار اور صحافیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

معاون خصوصی اطلاعات ایمان شاہ نے اس موقع پر کہا کہ صوبائی حکومت صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے، گلگت بلتستان کے صحافیوں نے نامساعد حالات میں عوامی مسائل اجاگر کرنے کیلئے پیشہ وارانہ خدمات سرانجام دی ہیں اور انکے حقوق کا تحفظ ہر صورت میں مقدم رکھا جائیگا۔ صحافی خطے کے اجتماعی مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے کردار ادا کریں۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات و خوراک عثمان احمد نے کہا کہ وہ صحافیوں کے مسائل سے کماحقہ آگاہ ہے اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور انکے مسائل کے حل کیلئے حکومتی سطح پر اعلی سطحی کمیٹی کے قیام کیلئے خصوصی کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پریس کلبوں کی تعمیر نو اور امدادی گرانٹ، صحافیوں کے استعداد کار میں اضافہ اور فلاح و بہبود کیلئے صحافتی تنظیموں کی مشاورت سے جامع حکمت عملی وضع کی جائیگی۔

صدر سینٹرل پریس کلب اور دیگر عہدیداروں نے معاون خصوصی اطلاعات اور سیکریٹری اطلاعات کا صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے دور رس اقدامات اٹھانے پر شکر یہ ادا کیا۔
Urdu news Pakistan, provincial government is taking serious steps to solve the problems of journalists

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں