شگر ، 8 جنوری سے 12 جنوری 2023 تک پولیو مہم جاری رہے گی ڈپٹی کمشنر شگر کے زیر صدارت اہم میٹنگ

شگر ، 8 جنوری سے 12 جنوری 2023 تک پولیو مہم جاری رہے گی ڈپٹی کمشنر شگر کے زیر صدارت اہم میٹنگ
ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں ڈسٹرکٹ شگر میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے میٹنگ منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر کرامت رضا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگر، اسسٹنٹ کمشنر شگرحمزہ مراد سمیت کمیٹی کے دیگر ممبران شریک تھے ڈی ایچ او شگر نے شرکاء کو اس مہم کے حوالے سے بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خلاف یہ مہم 8 جنوری سے 12 جنوری 2023 تک جاری رہے گی اس میں پانچ سال سے کم عمر کے 13568 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے اس ٹاسک کے حصول کے لئے محکمہ صحت شگر نے 87 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اس کے علاوہ تین ٹرانزٹ پوائنٹس پر بھی پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ڈی سی شگر نے شرکاء پر زور دیا کہ اس قومی مہم کی کامیابی کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کوشش کریں اور کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں۔ شرکاء نے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
Urdu news Pakistan, polio campaign will start in January

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں