گلگت آٹے کی کوالٹی ، ملز مشینوں کی بہتری ،آٹے کی پسائی، پیکنگ ، سٹوریج اور ترسیل کے دوران حفظان صحت کے اصولوں کو مد نظر رکھیں وگرنہ سخت ایکشن لیا جائے گا . محکمہ خوراک گلگت بلتستان

گلگت آٹے کی کوالٹی ، ملز مشینوں کی بہتری ،آٹے کی پسائی، پیکنگ ، سٹوریج اور ترسیل کے دوران حفظان صحت کے اصولوں کو مد نظر رکھیں وگرنہ سخت ایکشن لیا جائے گا . محکمہ خوراک گلگت بلتستان
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
گلگت : محکمہ خوراک گلگت بلتستان نے عوام الناس کی جانب سے فلور ملزسے ناقص اور غیر معیاری آٹے کی فراہمی پر شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے گلگت بلتستان کی تمام 57 فلور ملز مالکان کو نوٹس جاری کر دیا ہے کہ وہ آٹے کی کوالٹی ، ملز مشینوں کی بہتری ،آٹے کی پسائی، پیکنگ ، سٹوریج اور ترسیل کے دوران حفظان صحت کے اصولوں کو مد نظر رکھیں وگرنہ انکے خلاف گلگت بلتستان فوڈ ایکٹ کے تحت سخت تادیبی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں گندم کی سپلائی منقطع کرتے ہوئے ان کا این او سی بھی منسوخ کیا جائیگا۔
وزیر خوراک غلام محمد اور سیکریٹری خوراک عثمان احمد کے خصوصی احکامات پر ڈائریکٹر خوراک گلگت بلتستان نے تمام فلور ملز مالکان کو جاری نوٹس میں تنبیہہ کی ہے کہ وہ گندم وصول کرتے وقت درآمد شدہ گندم اور پاکستانی گندم کا جو منظور شدہ سکیل ہے یعنی %75 پاکستانی اور %25 امپورٹیڈ گندم کویقینی بنائیں تا کہ آٹےکی کوالٹی بہتر ہو، نیز چوکر کا سکیل %5 سے زیادہ نہ ہو اور %95 آٹا تیار کر کے سنگل کوالٹی میں متعلقہ ڈیلرز تک شفاف طریقے سے پہنچایا جائے۔ تمام ملز مالکان پر لازم قرار دیا گیا ہے کہ وہ موسچر میٹر کی موجودگی لازم بنائیں تاکہ آٹے میں نمی کا تناسب چیک کرکے آٹا ڈیلرز کو فراہمی یقینی بنائی جائے۔ نیز سبسڈائزڈ گندم سے کسی بھی قسم کے ممنوعہ برانڈ یعنی ،میدا، داندار اور سوجی وغیرہ نکالنے پرسختی سے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ فلور ملز کے اندر دوران پسائی،
گلگت آٹے کی کوالٹی ، ملز مشینوں کی بہتری ،آٹے کی پسائی، پیکنگ ، سٹوریج اور ترسیل کے دوران حفظان صحت کے اصولوں کو مد نظر رکھیں وگرنہ سخت ایکشن لیا جائے گا . محکمہ خوراک گلگت بلتستان
سٹوریج، پیکینگ اور ترسیل کے موقع پر حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق صفائی کو یقنی بنانے کیلئے بھی تمام ضروری اقدامات بروئے کار لانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔ فلور ملز کی جانب سے ان ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں فوڈ ایکٹ 2023 کی روشنی میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
urdu news Pakistan, maintain food quality and packing system of mills

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں