شگر اے کے آر ایس پی کی تعاون سے الچوڑی شگر میں جشن مے فنگ کی تہوار روایتی انداز اور جوش و خروش سے منایا گیا۔

شگر اے کے آر ایس پی کی تعاون سے الچوڑی شگر میں جشن مے فنگ کی تہوار روایتی انداز اور جوش و خروش سے منایا گیا۔
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر(نامہ نگار) اے کے آر ایس پی کی تعاون سے الچوڑی شگر میں جشن مے فنگ کی تہوار روایتی انداز اور جوش و خروش سے منایا گیا۔ تقریبات میں کوپولو، کبوتر چھوڑنے اور مے فنگ شامل تھے ۔ کو پولو کے دلچسپ مقابلے دیکھنے کیلئے علاقہ بھر سے تماشائی گراؤنڈ میں موجود تھے۔ جہاں جیتنے والی ٹیم نے خوب رقص کرکے تماشائیوں کی دل جیت لیے ۔ میچ کے اختتام پر فضا میں کبوتر چھوڑے گئے ۔ میچ کے مہمان خصوصی معروف کاروباری شخصیت حاجی غلام علی شگری تھے۔ جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافی تقسیمکئے۔ جبکہ رات کو مے فنگ منایا گیا۔ جس میں جواں اور بچے سب شامل رہے اور خوب ہلا گلا کرتے ہوئے مقامی دھنوں پر رقص کرتے رہے ہیں۔ سالوں کے بعد الچوڑی میں جشن مے فنگ کی تیاورا کو دوبارہ زندہ کرنے پر لوگوں نے اے کے آر ایس پی اور منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں