پرائم منسٹر یوتھ لیب ٹاپ سکیم کے تحت یونیورسٹی آف بلتستان کے 204 طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم

پرائم منسٹر یوتھ لیب ٹاپ سکیم کے تحت یونیورسٹی آف بلتستان کے 204 طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
لیپ ٹاپس میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کیے گئے ہیں یہ سہولت جامعات میں زیر تعلیم طلبہ کے لیے ہے ۔ ماجد مصطفٰی نمائندہ ایچ ای سی
طلبہ خود کو آئی ٹی کی مہارتوں سے لیس کریں ۔ وائس چانسلر نعیم خان
لیپ ٹاپس کے اجراء کے لیے طلبہ کا انتخاب ایچ ای سی کرتی ہے ۔ نسیم عباس
طلبہ کی سہولت کے لیے لیپ ٹاپ سکیم جاری رہنی چاہیے ۔ یوسف حسین آبادی
پرائم منسٹر یوتھ لیب ٹاپ سکیم کے تحت یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے 204 طلباء میں لیپ ٹاپس تقسیم کیے گیے۔ لیپ ٹاپ کی تقسیم کے حوالے سے یونیورسٹی آف بلتستان سکردو انچن کیمپس میں خصوصی تقریب ہوئی۔ تقریب میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ریجنل کواڈنیٹر ہائیر ایجوکیشن کمیشن ماجد مصطفٰی نے خصوصی شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی نامور سکالر یوسف حسین آبادی تھے، تقریب میں تمام شعبہ جات کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس سمیت طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب میں ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر حاجی کریم خان ، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر اشتیاق ، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی ڈاکٹر ذاکر ، و دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں ،تقریب سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلتستان سکردو پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان نے کہا کہ بلتستان شرع خواندگی کے اعتبار سے پاکستان کا سب سے ذیادہ پڑھا لکھا خطہ ہے یہاں کے طلبہ صلاحیتوں سے بھرپور ہیں موجودہ دور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ہے طلبہ اپنے آپ کو آئی ٹی کی جدید سہولیات سے لیس کریں ہمارے جوانوں کے پاس بڑے مواقع ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان مواقع سے فائدہ اٹھائیں ،یونیورسٹی آف بلتستان سکردو نے مختصر عرصے میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں جس کا پورا کریڈیٹ اساتذہ اور انتظامیہ کو جاتا ہے ۔جامعہ ہذا نے دنیا کی بڑی جامعات کے ساتھ باہمی روابط مستحکم کیے ہیں عنقریب 30 طلبہ سیاحتی شعبے میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے چین جائیں گے جبکہ دیگر شعبوں میں بھی دنیا کی بڑی جامعات کے ساتھ رابطے میں ہیں ،انہوں نے کہا کہ عنقریب ماؤنٹین سکول کے قیام کے لیے اقدامات کیے جائیں گے جس سے بلتستان میں سیاحت اور مہم جوئی کے شعبے کو فعال کرنے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف بلتستان کی کامیابیوں سے کچھ لوگ جل رہے ہیں ، لیب ٹاپ سکیم کا اجراء ایک انقلابی قدم ہے اس سہولت سے طلبہ کی معاونت ہو رہی ہے ہم اس اسکیم کے اجراء پر ایچ ای سی کے شکرگزار ہیں ، لیپ ٹاپ سکیم کے فوکل پرسن نسیم عباس نے کہا کہ مسلسل تیسری بار اس سکیم کے تحت یونیورسٹی کے طلبہ کو میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپ فراہم کیے جارہے ہیں اب تک مجموعی طور پر سینکڑوں طلبہ اس سکیم سے مستفید ہو چکے ہیں ،انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کیے جا رہے ہیں لیپ ٹاپس کے لیے طلبہ کا انتخاب ایچ ای سی کی جانب سے کیا گیا ہے ، ایچ ای سی کی جانب دیے گئے قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے طلبہ ہی اس سکیم سے مستفید ہو سکتے ہیں ،اس بار 204 طلبہ کو میرٹ پر لیپ ٹاپ دیے جا رہے ہیں ریجنل کواڈنیٹر ہائیر ایجوکیشن کمیشن ماجد مصطفٰی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیپ ٹاپ سکیم ایک انقلابی اقدام ہے اس اقدام سے طلبہ کو مفید سہولیات میسر ا رہی ہیں طلبہ اس سکیم سے بھرپور فائدہ اٹھائیں ، یہ سکیم یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبہ کے لیے ہے ، یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کو کوٹے کے تحت لیپ ٹاپس دیے گئے ہیں اور اس مرحلے میں میرٹ کا بھرپور خیال رکھا گیا ہے طلبہ اس سکیم کا مناسب استعمال کریں اور خود کو آئی ٹی کی مہارتوں سے لیس کریں انہوں نے کہا کہ اس بار لیپ ٹاپس کو اپ گریڈ اور پہلے سے بہتر کیا گیا ہے تقریب کے مہمان خصوصی نامور سکالر یوسف حسین آبادی نے اس موقع پر ایچ ای سی اور یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کی کاوشوں کو سراہا انہوں نے کہا کہ طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے یہ سکیم جاری رہنی چاہئے ۔ تقریب کے آخر میں میرٹ پر منتخب ہونے والے طلبہ میں لیپ ٹاپس تقسیم کیے گئے ۔
urdu news pakistan, Laptops distributed among 204 students of University of Baltistan under Prime Minister Youth Laptop Scheme

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں