شگر اسوہ پبلک سکول چھورکاہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات، تعلیم کے بغیر ترقی یافتہ قوموں کی صف میں کھڑا ہونا ناممکن ہے ۔ حاجی غلام علی

شگر اسوہ پبلک سکول چھورکاہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات، تعلیم کے بغیر ترقی یافتہ قوموں کی صف میں کھڑا ہونا ناممکن ہے ۔ حاجی غلام علی
شگر (علی نقی شگری ) معروف سماجی سیاسی و کاروباری شخصیت غلام علی شگری نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر ترقی یافتہ قوموں کی صف میں کھڑا ہونا ممکن نہیں پرائیوٹ تعلیمی اداروں کی بہتات نے معیاری تعلیم مشکل بنا دیا ہے اسوہ پبلک سکول چھورکاہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں پرائیوٹ تعلیمی اداروں کو فروغ علم کے بجاے بزنس سمجھ کر چلاتے ہیں جس کے باعث معیاری تعلیم کا فقدان پیدا ہورہا ہے تاہم اسوہ ایجوکیشن سسٹم نے معیار تعلیم کو رکھا اور بزنس کے بجاے معیاری تعلیم کا سہرا محسن ملت شیخ محسن نجفی کو جاتا ہے نفسا نفسی کے اس عالم اسوہ ایجوکیشنل سسٹم فروغ علم کے لیے میدان میں ہے اور قوم کا مستقبل سنوارنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے ہم محسن ملت شیخ محسن علی نجفی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوے ڈائریکٹر اسوہ ایجوکیشنل سسٹم بلتستان محمد اسحاق نے کہا کہ بچے ہمارا اثاثہ ہے اور مستقبل انہی سے جڑا ہوا ہے محسن ملت شیخ محسن علی نجفی نے عوام کو شعور دیا اور ملک کے کونے کونے میں علم کے نور پھیلانے کا جو بیڑہ اٹھایا تھا اس میں وہ کامیاب ہوا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوے بوائز ہائی سکول چھورکاہ کے ہیڈ ماسٹر ناصر حسین نے کہا کہ شیخ محسن نجفی ملت کا حقیقی محسن نے ان کو کاوشوں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں
Urdu news Pakistan, impossible in the ranks of developed nations without education

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں