حکومت گلگت بلتستان اپنے اعلان کردہ گندم قیمتوں میں اضافے کےفیصلے کو واپس نہیں لیتی تب تک حکومت گلگت بلتستان کےساتھ کسی قسم کا مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنے گی ,عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان

حکومت گلگت بلتستان اپنے اعلان کردہ گندم قیمتوں میں اضافے کےفیصلے کو واپس نہیں لیتی تب تک حکومت گلگت بلتستان کےساتھ کسی قسم کا مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنے گی ,عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان
عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیف کوآرڈنیٹراحسان علی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کی کوارڈینیشن کمیٹی کے تمام فیصلوں کی مکمل تائید کرتے ہیں۔ حکومت گلگت بلتستان دس دنوں کے اندر اندر اپنے پریس کانفرنس کے ذریعے گندم کی قیمتوں میں اضافے کو فوری طور پر واپس لے ۔ جب تک حکومت گلگت بلتستان اپنے اعلان کردہ گندم قیمتوں میں اضافے کےفیصلے کو واپس نہیں لیتی تب تک عوام ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان حکومت گلگت بلتستان کےساتھ کسی قسم کا مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی وفد اس عنوان سے حکومت گلگت بلتستان کے ساتھ مذاکرات کرے تو ان کا عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔
دس دنوں کی مہلت ختم ہو جانے کے بعد جلسوں ، دھرنوں اور لانگ مارچ جیسے احتجاجات کو حتمی شکل دی جائے گی ۔
عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کی کور کمیٹی میں تمام اضلاع کی نمائندگی کو یقینی بناتے ہوئے مکمل کی جارہی ہے جو تمام احتجاجی عمل کی منظوری دے کر مہلت ختم ہو جانے کے بعد چارٹر آف ڈیمانڈ پر مشتمل تحریک کا باقاعدہ آغاز کرے گی ۔
تمام اضلاع سے کور کمیٹی اور اسٹیک ہولڈرز کا جلد اعلان کیا جاے گا۔
میڈیا سیل ۔
عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں