گلگت کہ گندم کی قیمتوں میں مناسب اور معمولی اضافے سے گلگت بلتستان میں گندم کے بحران پر قابو پانے میں بڑی حد تک مدد ملے گی دلشاد بانو

گلگت کہ گندم کی قیمتوں میں مناسب اور معمولی اضافے سے گلگت بلتستان میں گندم کے بحران پر قابو پانے میں بڑی حد تک مدد ملے گی دلشاد بانو
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
گلگت صوبائی وزیر ویمن ڈولپمنٹ اینڈ پاپولیشن ویلفئیر دلشاد بانو نے کہا ہے کہ گندم کی قیمتوں میں مناسب اور معمولی اضافے سے گلگت بلتستان میں گندم کے بحران پر قابو پانے میں بڑی حد تک مدد ملے گی اور عاک آدمی تک سبسڈائز قیمت پر آٹا وافر مقدار میں میسر ہوسکے گا اس حوالے سے صوبائی حکومت نے نہایت باریک بینی سے تمام تر صورتحال کا جائزہ لیکر تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ تفصیلی جامع مشاورت کے زریعے گندم کی قیمتوں میں مناسب اضافہ کرکے عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا ہے تاکہ معیاری اور وافر مقدار میں عوام کو آٹا مل سکے انہوں نے مزید کہا ہے کہ صوبائی حکومت مہنگائی میں اضافے کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے، گندم سبسڈی میں کٹوتی نہیں کی گئی ہے لیکن بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کیلئے وفاق کی طرف سے فراہم کردہ سبسڈی ناکافی ہے، ہمیں گلگت بلتستان میں غذائی پیداوار بڑھانے اور غذائی اجناس میں خطے کو خودکفیل بنانے کیلئے سنجیدہ اقدامات بروئے کار لانے ہونگے انہوں نے کہا ہے کہ گندم کے مسئلے پر اپوزیشن کے اراکین کو بھی سیاست کرنے کے بجائے عوامی مفاد عامہ میں حکومت کی طرف سے اٹھائے جانے والے ٹھوس اقدامات کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے تاکہ گلگت بلتستان کے غریب کو گندم کے حوالے سے درپیش مشکلات سے با آسانی نکلنے میں مدد مل سکے صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی صوبائی کسی بھی صورت اپنے عوام کو مشکلات میں نہیں ڈالنا چاہتی ہے بلکہ گندم کے بحران سے بچنے کے لئے ٹھوس اور جامع اقدامات اٹھارہی ہے جس کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت ہوچکی ہے اور صوبائی حکومت کو عوام کا بھر پور اعتماد حاصل ہے
Urdu news Pakistan, Gilgit that a reasonable and modest increase in the prices of wheat will help in controlling the wheat crisis in Gilgit-Baltistan to a great extent Dilshad Bano

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں