گلگت بلتستان سروس ٹریبونل کے چیئرمین ممتاز احمد نے اپنے عہدے کا حلف لے لیا

گلگت بلتستان سروس ٹریبونل کے چیئرمین ممتاز احمد نے اپنے عہدے کا حلف لے لیا
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این
گلگت بلتستان سروس ٹریبونل کے چیئرمین ممتاز احمد نے اپنے عہدے کا حلف لے لیا۔چیف جج سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان جناب جسٹس، سردار محمد شمیم خان صاحب نے چیئرمین گلگت بلتستان سروس ٹریبونل ممتاز احمد سے حلف لے لیا۔
حلف برداری کی تقریب گلگت بلتستان ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔
بعد ازاں چیئرمین سروس ٹریبونل ممتاز احمد نے دیگر ممبران منیر احمد ایڈووکیٹ اور محمد اشرف ایڈووکیٹ سے بھی ان کے عہدوں کا حلف لیا۔
تقریب حلف برداری میں چیف جج سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان جناب جسٹس، سردار محمد شمیم خان صاحب نے نو منتخب چیئرمین سروس ٹریبونل اور دیگر ممبران کو مبارکباد دی اور ان کی کامیابی کیلئے اپنے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ ،اسلام آباد بار،ہائی کورٹ بار کے نمائندے ،گلگت بلتستان کے حاظر سروس و ریٹائرڈ ججز، وکلاء صاحبان کے علاؤہ اعلیٰ سرکاری و سول حکام شریک تھے۔
رجسٹرار سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان نے اسٹیج سیکریٹری کے فرائض خوش اسلوبی سے انجام دیئے۔
یاد رہے کہ گلگت بلتستان سروس ٹربیونل (ترمیمی) ایکٹ 2022ء کے سیکشن 3(4) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ایڈوائس پر گورنر گلگت بلتستان نے تین سال کیلئے چیئرمین سروس ٹریبونل،و دیگر ممبران کی تقرریوں کیلئے احکامات جاری کیئے تھے۔
urdu news pakistan , Gilgit-Baltistan Service Tribunal Chairman take the oath

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں