گلگت بلتستان اور ازاد کشمیر میں‌صحت انصاف کارڈ کی سہولیات ختم کر دیا گیا ،عوام کو علاج معالجے میں مشکلات کا سامنا

گلگت بلتستان اور ازاد کشمیر میں‌صحت انصاف کارڈ کی سہولیات ختم کر دیا گیا ،عوام کو علاج معالجے میں مشکلات کا سامنا
اسلام آباد ، پندرہ دسمبر کو ایک حکم نامے کے تحت اسلام آباد ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں صحت سہولت کارڈ سے ذریعے علاج معالجے کی سہولیات ختم کردی گئی جس کے بعد آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں یہ سہولت بحال کردی گئی لیکن گلگت بلتستان میں تاحال صحت کارڑ کی سہولت بحال نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے یہاں کے عوام کو علاج معالجے میں مشکلات پیش آرہی ہیں دس دن گزرنے کے بعد بھی صوبائی حکومت اور گورنر گلگت بلتستان نے اس مسلے کے حل کے کوئی لب کشائی نھیں کی ھے گورنر اور وزیر اعلیٰ کا علاج مہنگے ہسپتالوں میں سرکاری خرچے پر قومی خزانے سے کیا جارہا ہے جس پر کروڑوں روپے خرچ ھورہے ہیں لیکن گلگت بلتستان کے عام شہریوں کو صحت کارڑ کی سہولت بحال کرنے میں حکومت کوئی کردار ادا نہیں کر رہی ہے ۔
گلگت بلتستان میں صحت کی سہولیات پہلے سے کمی کا شکار ہے ہسپتال ھے لیکن درکار مشینری اور عملہ نھیں ھے مریضوں کو معمولی علاجِ کے لیے دربدر ھونا پڑتا ہے عوام کی اکثریت غریب ھے ان کو صحت کارڑ کی سہولت ملنی چاہیے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ حاجی گلبر اور گورنر سید مہدی شاہ کو وفاقی حکومت سے سخت لہجے میں بات کرنی چاہیے تو دوسری طرف عوامی ایکشن کمیٹی اور منتخب ممبران اسمبلی کو اس پر آواز اٹھانی چاہیے
Urdu news Pakistan, Gilgit-Baltistan and Azad Kashmir, Sahat-e-Insaf Card facility has been discontinued

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں