گلگت ، صوبائی سطح کی مشاورت اور پالیسی سازی کے فورم پر ڈاکٹروں کی نمائندہ تنظیموں کو نمائندگی سے محروم رکھنے کا عمل انتہائی تشویشناک ہے

گلگت ، صوبائی سطح کی مشاورت اور پالیسی سازی کے فورم پر ڈاکٹروں کی نمائندہ تنظیموں کو نمائندگی سے محروم رکھنے کا عمل انتہائی تشویشناک ہے
گلگت محکمہ صحت کے اسیٹیرنگ کمیٹی اور دیگر اعلی فورمز میں پی ایم اے اور وائی ڈی اے کی نمائندگی کو یعقینی بنایا جاۓ من پسند افراد کو نوازنے کا سلسلہ بند کیا جاۓ ۔وائی ڈی اے کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں صوبائی حکومت کے فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوۓ کہا ہے کہ
صوبائی حکومت کامحکمہ صحت میں صوبائی سطح کی مشاورت اور پالیسی سازی کے فورم پر ڈاکٹروں کی نمائندہ تنظیموں کو نمائندگی سے محروم رکھنے کا عمل انتہائی تشویشناک ہے۔ پی ایم اے، وائی ڈی اے اور پی پی ایم اے کے نمائندے شعبہ صحت کے اہم ترین سٹیک ہولڈرز ہیں۔ جو پیشہ ورانہ امور اور زمینی حقائق پر مبنی تجاویز کا براہ راست ذریعہ ہیں۔ جب ہسپتالوں کی بہتری یا سروسز کی بہتری کیلئے احتجاج ہو تو انتظامیہ کی دوڑیں لگ جاتی ہیں لیکن جب فیصلہ سازی کا وقت آتا ہے تو ان تنظیموں کو یکسر نظر انداز کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج شعبہ صحت سفارشی کلچر کا گڑھ بنتا جارہا ہے اورارباب اختیار عوام کے مسائل سے لاتعلق ہوتے جارہے ہیں۔ میرٹ، سروس رولز اور سنیارٹی جیسی چیزوں کو پیروں تلے روند کر کلینکل کیڈر کے ڈاکٹروں کو انتظامی عہدے اور منظور نظر لوگوں کو اپنی پسند کی ذمہ داریاں دی جا رہی ہیں۔ جبکہ انتظامی عہدوں کیلئے تمام ضروریات پوری کرنے والے کچھ ڈاکٹرزکو ان کے حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ اوپر سے حکومت یہ واویلا بھی کرتی ہے کہ کلینکل کیڈر میں سپیشلسٹ کی تعدا کم ہیں۔ لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ سٹیئرنگ کمیٹی اور دیگر اعلی سطحی فورمز پر پی ایم اے اور وائی ڈی اے کی نمائندگی یقینی ہو، من پسند افراد کو نوازنے کا سلسلہ بند کر کے ہر کیڈر میں متعلقہ ڈاکٹر تعینات ہو۔ اعلی سطح کے فیصلوں میں ڈاکٹر تنظیموں کو نظرانداز کرنے کا سلسلہ نہ رکا تو بہت جلد اگلہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
Urdu news Pakistan, doctors of representation at provincial level consultation and policy-making forums is very worrying

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں