شگر ، ڈی سی شگر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کا اجلاس، چھاپہ مار ٹیموں کی تحفظ اور کامیاب کارروائیوں کو یقینی بنانے کے لئے پولیس فراہم کرنے کی ہدایت

شگر ، ڈی سی شگر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کا اجلاس، چھاپہ مار ٹیموں کی تحفظ اور کامیاب کارروائیوں کو یقینی بنانے کے لئے پولیس فراہم کرنے کی ہدایت
ڈی سی شگر نے ایس پی شگر کو ہدایت کی گئی کہ ان تمام کارروائیوں کے لئے پولیس فورس فراہم کریں تاکہ چھاپہ مار ٹیموں کی تحفظ اور کامیاب کارروائیوں کو یقینی بنایا جا سکے
ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس شگر کی میٹنگ منعقد ہوا جسمیں ایس پی شگر شیر احمد، اسسٹنٹ کمشنر شگر حمزہ مراد، ایکسیئن واٹر اینڈ پاور شگر محمد یونس نے شرکت کی۔ میٹنگ میں بجلی بلوں کی بقایاجات کی وصولی، غیرقانونی بجلی کنکشنز کا خاتمہ، بجلی چوری کی روک تھام، خراب میٹرز کی تبدیلی سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ایس پی شگر کو ہدایت کی گئی کہ ان تمام کارروائیوں کے لئے پولیس فورس فراہم کریں تاکہ چھاپہ مار ٹیموں کی تحفظ اور کامیاب کارروائیوں کو یقینی بنایا جاسکے۔ایکسیئن واٹر اینڈ پاور شگر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بقایاجات کی وصولی کے حوالے سے محکمے کی کارکردگی صوبائی سطح پر بہت بہتر ہے صوبائی حکومت کی طرفسے دی گئی پچھلی ٹارگٹ کو سو فیصد حاصل کرلی گئی ہے اور اس سال کی ٹارگٹ بھی مقررہ وقت تک حاصل ہونے کی امید ہے اس سلسلے میں واٹر اینڈ پاور شگر کے افسران کو صوبائی حکام کی طرفسے انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ہے جوکہ محکمہ کے لئے اعزاز ہے۔
Urdu news Pakistan , District Task Force meeting chaired by DC Shigar
پبلک ریلیشن آفیسر برائے ڈی سی شگر

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں