شگر تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں ۔ کسی معاشرے کے ترقی میں عورت کا ہاتھ ہوتا ہے امام جمعہ شگر سید طہ الموسوی

شگر تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں ۔ کسی معاشرے کے ترقی میں عورت کا ہاتھ ہوتا ہے امام جمعہ شگر سید طہ الموسوی
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر(عابد شگری )تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں ۔ کسی معاشرے کے ترقی میں عورت کا ہاتھ ہوتا ہے ۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے بورڈ کے امتحانات میں گرلز ہائیر سکینڈری سکول شگر نے پورے گلگت بلتستان میں اول پوزیشن حاصل کرکے شگر کا سر فخر سے بلند کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار گرلز ہائیر سکینڈری سکول شگر کے سالانہ امتحانات کے نتائج و تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ شگر سید طہ الموسوی ، ڈی آئی ایس شگر وزیر شاہد حسین ، پرنسپل نثار حسین ، وائس پرنسپل ماڈل ہائی سکول شگر محبوب علی عباس نے کہا۔ گرلز ہائیر سکینڈری سکول شگر کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ مجموعی رزلٹ 94 فیصد رہا۔سالانہ امتحانات کے نتائج ق تقسیم انعامات کےسلسلے میں سکول میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں والدین ، طالبات اور معززین نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بلند حوصلے اور عظم ہو تو کوئی بھی مشکل آڑے نہیں آسکتے یہ سچ کر دکھایا گرلز ہائیر سکینڈری سکول شگر کے طالبات نے ، سہولت کے فقدان کے باوجود پورے گلگت بلتستان میں ٹاپ پوزیشن حاصل کیں ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ گرلز ہائیر سکینڈری سکول نے پورے گلگت بلتستان میں اول پوزیشن حاصل کیں جوکہ اساتذہ اور پرنسپل کی تعلیم دوستی اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ۔مقررین کا۔مزید کہنا تھا کہ تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں ۔ کسی معاشرے کے ترقی میں عورت کا ہاتھ ہوتا ہے آج پورے گلگت بلتستان میں اول پوزیشن حاصل کرکے شگر کا سر فخر سے بلند کیا ہے بچیوں کے لیے سکول سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرے تاکہ بچے مختلف سرگرمیوں میں دلچسپیوں میں حصہ لے اور جدید ٹیکنالوجی کے مدد سے تعلیم حاصل کر سکے ۔ بچوں کا کہنا تھا کہ آج کا دن انتہائی اہم دن تھا کامیابی پر استاد مبارک بادی کے مستحق ہے کوشش کرے تو کوئی بھی کام مشکل نہیں کامیابی کا سہرا استادوں کے سر جاتے ہے جو دن رات محنت کرکے ہمیں تعلیم دیتے ہیں. پورے شگر کے لیے یہ سکول ماڈل ہے اسے سے دوسرے سکول کو سیکھ ملے کا کوشش ہوگی کہ ان کو سہولت فراہم کرے .تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈر طالبات میں نقد انعامات اور تعریفی سند تقسیم کئے۔
Urdu news Pakistan, Development is not possible without education

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں