کھرمنگ جشن مے فنگ کرکٹ ٹورنامنٹ فائنل میچ میں ینگ سپورٹس کلب کو میزبان کوہسار ٹیم کے ہاتھوں بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا

کھرمنگ جشن مے فنگ کرکٹ ٹورنامنٹ فائنل میچ میں ینگ سپورٹس کلب کو میزبان کوہسار ٹیم کے ہاتھوں بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
کھرمنگ جشن مے فنگ کرکٹ ٹورنامنٹ فائنل میچ میں ینگ سپورٹس کلب کو میزبان کوہسار ٹیم کے ہاتھوں بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا،104 رنز ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم کوہسار ٹیم کے کھلاڑی کاشف منو نے آخری آوور کے دوسری اور تیسری دو بالز پر دو چھکوں سے ہدف رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔کوہسار ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کی تو ینگ سپورٹس کلب کے فاسٹ باؤلر مظفر علی کی زیرک باؤلنگ سے کوہسار کے اوپنر بیٹسمین جاثم حسین پہلی بال پر آؤٹ ھوئے۔فائنل میچ کے دوسری اننگ میں بلے باز حسین آحت کا بلا بدقسمتی سے چل نہ سکا اور دو رنز پر دوسری وکٹ گر گئی۔تین آوور تک ینگ سپورٹس کے شائقین کرکٹ اور سپورٹرز کافی خوشیوں کا سماں باندھتے رہے اور کوہسار کرکٹ کے سپورٹرز و شائقین کے چہروں پر مایوسی کی جھریاں نمودار ھوے تھے۔تمام شائقین کرکٹ و سپورٹرز کو کافی مشکلات میں ڈالا تھا۔ %50 بیٹنگ کارکردگی کی وجہ سے کوہسار ٹیم نے گنوایا تھا۔ لیکن جیت کی لگن سے سر شار کانفیڈینٹ سے کھیلنے والا بیٹسمین احمد اور حسن نے میچ کا کایا بدلا۔چوتھی بار کپتان حسن واٹسن نے پیچ پر جم کر ایسا تاریخی چھکے اور چکے کھیلتے رہے جو ینگ ٹیم کے باؤلر کو مہنگے ثابت ھوے۔بلے پر جو بھی بال آئے فلک بوس چھکوں سے پالین زینت بنی رہی۔شائقین کرکٹ کے جوش و جذبہ کو دوبارہ زندہ کیا۔کوہسار سپورٹرز نے نقد انعامات کے اعلانات کی ڈھیر لگائی۔دونوں بیٹسمینوں نے ہارے ھوے میچ کو جیت کا ٹپہ لگایا۔بیٹنگ کی دوستانہ ماحول میں احمد نے دو رنز سے اڑان دے کر ینگ باؤلرز کے آوور کی خوب پٹائی کی۔دونوں بلے بازوں احمد اور واٹسن آؤٹ ھونے کے بعد کاشف نے آخری آوور کی پہلی بال پر تواتر دو چھکوں سے فتح حاصل کر لی۔اس طرح کوہسار ٹیم نے پورے کھرمنگ کی سطح پر منعقدہ 2023 کے کرکٹ چمپئن کا ٹائٹل اور فاتح کا تاج سر پر سج لیا۔اس میگا ایونٹ کے مہمان خصوصی ڈاکٹر میثم،عباس صابری،حاجی سجاد تھے ونر اور رنر ٹیم کو نقد انعامات سے نوازا ۔رضوی پارٹی کے نمائندہ خاص سید محسن نے بڑی رقم 25000 ہزار کا اعلان کیا۔
urdu news Pakistan, Cricket Tournament, Young Sports Club suffered a heavy defeat at the hands of the host Kohsar team

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں