گلگت ، ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی سولہویں برسی عقیدت و احترام سے منایا گیا

گلگت ، ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی سولہویں برسی عقیدت و احترام سے منایا گیا
گلگت ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی سولہویں برسی عقیدت و احترام سے منایا گیا دنیا اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم ہونے کا اعزاز رکھنے والی بینظیر بھٹو نے پاکستان کو محفوظ بنانے کیلئے میزائل ٹیکنالوجی کی بنیاد ڈالی۔گندم سب سڈی بھٹو کا تحفہ ہے حکومت نے عوام کے خلاف کوئی فیصلہ کیا تو پیپلز پارٹی حکومت کو خیر باد کہنے میں دیر نہی لگائی گی۔گندم سب سڈی کے خلاف فیصلے کو مسترد کرتی ہیں ۔ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی شہید جمہوریت بنظیر بھٹو کی سولہویں برسی عقیدت احترام سے منایا گیا مقامی ہوٹل میں سولہویں برسی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ سابق ممبر جی بی اسمبلی و سینئیر نائب صدر جمیل احمد ۔وزیر تعلیم شہزاد آغا ۔ممبر سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی محمد موسیٰ ۔ضلعی صدر زوار فدا حسین اور دیگر نے خطاب کرتے ہوۓ کیا ۔انہوں نے کہا شہد جمہوریت بنظیر بھٹو کو اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم ہونے کا اعزاز حاصل ہے شہید جمہوریت بنظیر بھٹو نے ملک میں جمہوریت کے لئیے جان کی قربانی دی ۔انہوں نے کہا ملک میں خواتین کو ان پاور بنانے کےلئے خواتین پولیس ، خواتین بنک سیاسی جماعتوں میں خواتین کو آگے لانے سمیت گلگت بلتستان میں سیاسی شعور کو بڑھانے کے لئے پہلی مرتبہ سیاسی بنیادوں پر انتخابات کرانا اور سیاسی دھارے میں شامل کرنا پیپلز پارٹی کا کارنامہ ہے ۔ انہوں نے کہا گلگت بلتستان میں گندم سبسڈی کے خلاف ہر فیصلے کو پیپلز پارٹی مسترد کرتی ہے موجودہ صوبائی حکومت نے گندم سبسڈی پر عوام کے خلاف کوئی فیصلہ کیا تو پیپلز پارٹی حکومت سے علیحدہ ہونے میں وقت نہیں لگائے گی ۔ مقررین نے شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے کارہائے نمایاں پر تفصیلی خطابات کیے محترمہ اور بھٹو خاندان کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک عزیز پاکستان میں جب کھبی مسائل پیدا ہوئے تو ملک کو معاشی مشکلات ہو یا امن وامان کا مسئلہ ہو تو پیپلز پارٹی ہی سیاسی جماعت ہے جس نے ملک کو استحکام دیا ملک کو نا قابل تسخیر بنانے کے لئے شہید بابا ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی ہتھیاروں سے طاقت بخشا شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو نے میزائل ٹیکنالوجی کو پروان چڑھایا اور ملک کو مضبوط بنایا ، بھٹو خاندان نے ملک کے کو مضبوط بنانے عوام الناس کی معیار زندگی کو بلند کرنے سیاسی طور پر طاقتور بنایا ، گلگت بلتستان کے عوام کے لئے بھٹو خاندان کے ان گنت احسانات ہیں جن کا تذکرہ ممکن نہیں مگر عوام کو FCR سے لیکر مالیہ و راجگی کی غلامی اور سیاسی ویثزن کے ذریعے انکا معیار زندگی کو بلند کیا ۔ مقررین نے موجودہ صوبائی حکومت کا گندم سبسڈی کو لیکر مختلف فیصلوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کے دیرینہ مطالبہ کو مسترد کر کے کوئی من پسند فیصلہ کیا گیا تو پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان شدید ردعمل کا اظہار کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گا ۔ گندم سبسڈی پاکستان پیپلز پارٹی کا گلگت بلتستان کے عوام کو ایک نایاب تحفہ ہے جس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ۔ تقریب کے آخر شہدا کے لئیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی 16 ویں برسی کے پروگرام کو پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گلگت کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا تھا۔ تقریب کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی ضلع گلگت اشفاق افضل آخوند زادہ نے انجام دئیے۔ تقریب سے ضلعی صدر زوار فدا حسین کواڈینیٹر پیپلز پارٹی جی بی اقبال رسول۔ڈویژنل جنرل سیکریٹری سلطان گولڈن صدر خواتین ونگ پیپلز پارٹی کلثوم مہدی اور دیگر نے بھی خطاب کئیے برسی کے پروگرام کو بہترین انداز میں منانے پر مقررین نے پیپلز پارٹی ضلع گلگت کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گلگت کے ذیلی تنظیموں سب ڈویژن جگلوٹ ، دنیور ، گلگت ، سٹی جگلوٹ ، دنیور حلقہ نمبر 1,2,3 گلگت ، خواتین ونگ گلگت ڈویژن ، گلگت اور سٹی گلگت کے عہدیداروں نے بھرپور شرکت کی ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں