بلتستان یونیورسٹی نے مائیکروسافٹ-ایچ ای سی ایوارڈ 2023 ءاپنے نام کرلیا

بلتستان یونیورسٹی نے مائیکروسافٹ-ایچ ای سی ایوارڈ 2023 ءاپنے نام کرلیا
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
یونیورسٹی کو ایچ ای سی کے اعلیٰ تعلیمی شماریات ”ایجوسٹیٹس شیلڈ 2023ء“ سے بھی نوازا گیا
مائیکروسافٹ اور ایچ ای سی نے بلتستان یونیورسٹی کو 250 ملکی جامعات میں سے منتخب کیاتھا
اسلام آباد گلگت بلتستان کی دوسری بڑی یونیورسٹی، بلتستان یونیورسٹی سکردو نے مائیکرو سافٹ-ایچ ای سی ایوارڈ 2023ء اپنے نام کرلیا۔ ایچ ای سی ڈیٹا ریپوزٹری ڈویژن ”ایچ ای ڈی آر مائیکروسافٹ –ایچ ای سی تعریفی سرٹیفکیٹ کے علاوہ بلتستان یونیورسٹی کو ایچ ای سی کے اعلیٰ تعلیمی شماریات ”ایجوسٹیٹس شیلڈ، 2023“ (Edustats Shield, 2023)سے بھی نوازا گیا۔یہ تعریفی اسناد بلتستان یونیورسٹی کو آن لائن یونیورسٹی ڈیٹا، ڈیٹا سائنس سافٹ ویئر ، ایچ ای سی ای پورٹل میں شراکت داری کے تناظر میں دی گئیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان اور محمد شاکر جو کہ ڈپٹی رجسٹرار اکیڈمکس آئی ٹی و فوکل پرسن جاوید حسین کی طرف سے نمائندگی کررہے تھے، ایچ ای سی کے آڈیٹوریم میں منعقدہ مائیکروسافٹ اور ایچ ای سی کی جانب سے امیجن کپ 2024 ءکی لانچنگ تقریب کے دوران ایوارڈ وصول کیا۔ رواں سال ایچ ای ڈی آرپروجیکٹ کے تحت ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے نے 450 سافٹ ویئر انجینئرز کو فوکل پرسن کے طور پر تربیت دی تھی تاکہ ملک بھر سے 250 نجی اور سرکاری یونیورسٹیوں سے اعلیٰ تعلیم کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا سکے۔واضح رہے کہ مائیکرو سافٹ امیجن کپ 2003ء میں قائم کیا گیا اوریہ مائیکروسافٹ اور ایچ ای سی کے باہمی اشتراکت سے سائنس و ٹیکنالوجی میں بھرپور مہارت کا اظہار کرنے والے طالب علموں اور اداروں کو دیا جاتا ہے۔تعریفی اسناد حاصل کرنے والی دیگر یونیورسٹیوں میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) اسلام آباد، مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، جامشورو، الحمد اسلامی یونیورسٹی کوئٹہ اور یونیورسٹی آف صوابی شامل ہیں۔ دریں اثناء رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان وسیم اللہ جان ملک ؔ نے مذکورہ ایوارڈ کے وصول کو بلتستان یونیورسٹی اور خطہ گلگت بلتستان کےلئے نیک شگون قرار دیا۔ اُنہوں نے بڑی کامیابی پر وائس چانسلر، فیکلٹی ممبران اور انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یقیناً اِس کامیابی میں جاوید حسین ڈپٹی رجسٹرار اکیڈمکس اور آئی ٹی ٹیم کی کاوشیں کارفرما ہیں۔
وسیم اللہ جان ملک نے مزید کہا کہ اس کامیابی میں ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات نسیم عباس کی کاوشیں بھی شامل ہیں جنہوں نے تمام الحاق شدہ کالجوں میں ڈیٹا اپ ڈیٹ کیا اور ساتھ ہی انہوں نے کیمپ آفس اسلام آباد کے کواڈنیٹر محمد شاکر کی کاوشوں کو بھی سراہا ۔انہوں نے کہا کہ میں پوری آئی ٹی ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اُنہوں نے توقع ظاہر کی کہ مستقبل میں آئی ٹی ٹیم کی طرف سے کامیابیوں و کامرانیوں کا سفر جاری رہے گا۔ ، اس کامیابی میں حصہ لینے والے تمام احباب کی جامعہ بلتستان تمام بھرپور حوصلہ افزائی کرے گی ۔
urdu news pakistan Baltistan University has won the Microsoft-HEC Award 2023

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں