شگر ، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی کوششوں سے شگر کے ایک اور اہم زیرالتوامنصوبے فشریز کو زمین الاٹمنٹ کرنے کا معاملہ حل کر دیا

شگر ، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی کوششوں سے شگر کے ایک اور اہم زیرالتوامنصوبے فشریز کو زمین الاٹمنٹ کرنے کا معاملہ حل کر دیا
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ فشریز شگر کے علاوہ کوتھنگ کے عمائدین شریک تھے میٹنگ میں جربہ ژھو (بلائنڈ لیک) ایریا میں محکمہ فشریز کو زمین الاٹمنٹ کرنے کا معاملہ جو سال 2020ء سے زیر التوا تھا کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر شگر نے دونوں فریقین کو ایک ٹیبل پر بٹھا کر معاملہ کو حل کرایا سرکردہ گان کی شکایات اور تحفظات کو دور کیا گیا جس پر عمائدین کوتھنگ نے 26 دسمبر تک کمیونٹی ممبران کو اعتماد میں لے کر زمین فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس طرح 2020 سے زیر التو منصوبے پر کام شروع کرنا ممکن ہوجائے گا واضح رہے ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی ذاتی کوششوں سے اب تک شگر کے کئی اہم ترقیاتی منصوبے جو عوامی اختلافات و دیگر وجوہات کی بنا پر التوا کا شکار تھے پر کام کا باقاعدہ آغاز کرنا ممکن ہوگیا۔
Urdu news Pakistan, another important pending project of Shigar has resolved
پبلک ریلیشن آفیسر برائے ڈی سی شگر

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں