گلگت : محکمہ سوشل ویلفئیر اینڈ یوتھ افئیرز کی جانب سے کابینہ اراکین کیلئے نجی ہوٹل میں یوتھ پالیسی پہ بریفنگ کا اہتمام کیا گیا

گلگت : محکمہ سوشل ویلفئیر اینڈ یوتھ افئیرز کی جانب سے کابینہ اراکین کیلئے نجی ہوٹل میں یوتھ پالیسی پہ بریفنگ کا اہتمام کیا گیا
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
گلگت : محکمہ سوشل ویلفئیر اینڈ یوتھ افئیرز کی جانب سے کابینہ اراکین کیلئے نجی ہوٹل میں یوتھ پالیسی پہ بریفنگ کا اہتمام کیا گیا، جس میں وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا ، وزیر سماجی بہبود و ترقی نسواں دلشاد بانو ، سیکریٹری بلدیات و قانون رحیم گل ، سیکریٹری تعلیم ضمیر عباس نے شرکت کی۔
سیکرٹری سماجی بہبود و ترقی نسواں گلگت بلتستان فدا حسین نے محکمے کی کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے نوجوانوں کیلئے یوتھ پالیسی کی اہمیت اور اہمیت سے آگاہ کیا اور اس پالیسی کو مرتب کرنے میں یو این ایف اے کے خصوصی تعاون کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ UNFPA کے تعاون سے نوجوانوں کیلئے جدید طرز کا یوتھ ریسورس سنٹر کا قیام کیا جارہا ہے جسکا افتتاح 18 جنوری کو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کرینگے۔سیکرٹری سوشل و یوتھ افئیرز نے محکمے میں اصلاحات کے نفاذ اور کارکردگی بہتر بنانے میں معاونت فراہم کرنے پر وزیر اعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز و کامرس ذبیح اللہ کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔
کابینہ اراکین اور انتظامی عہدیداروں کو یو این ایف پی اے کے کنسلٹنٹ الطاف حسین نے بھی یوتھ پالیسی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور پالیسی کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ تمام شرکاء نے یوتھ پالیسی کو نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انکے مسائل کے حل کیلئے امید کی کرن قرار دیا اور پالیسی میں بہتری کیلئے تجاویز بھی دیں۔
بریفنگ کے اختتام پر سیکریٹری سوشل ویلفئیر اینڈ یوتھ افئیرز فدا حسین نے تمام کابینہ اراکین، صوبائی انتظامی عہدیداروں سمیت یو این ایف پی اے اور اے کے آر ایس پی کا بھی شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے پہلی بار گلگت بلتستان میں حکومتی سطح پر یوتھ پالیسی مرتب کی گئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں