گانگچھے سب ڈویژن ڈاغونی میں ایس کام سروس کی بار بار بندش صارفین ذہنی کوفت کا شکار۔

گانگچھے سب ڈویژن ڈاغونی میں ایس کام سروس کی بار بار بندش صارفین ذہنی کوفت کا شکار۔
رپورٹ، 5 سی این نیوز
گانگچھے سب ڈویژن ڈاغونی میں ایس کام سروس کی بار بار بندش صارفین ذہنی کوفت کا شکار۔
گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع گانگچھے کے سب ڈویزن ڈاغونی میں بھی ایس کام سروس کی بار بار بندش صارفین خصوصاً آن لائن تعلیم حاصل کرنے والے طلبا و طالبات اور کاروباری طبقے متاثر ہو رہی ہے۔
انجمن طلباء بلغار نے جب اس حوالے سے ایس کام حکام سے بات کیا تو ان کا کہنا تھا کہ سب ڈویزن ڈاغونی میں طویل بجلی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ایس کام سروس بند رہتی ہے اور ہمارے پاس اتنا بجٹ نہیں ہے کہ ہم 12 سے 15 گھنٹے جنریٹر چلا سکیں۔
ایس کام حکام کے موقف سنے کے بعد انجمن طلباء بلغار اور سب ڈویژنل انتظامیہ نے محکمہ برقیات کے تعاون سے ٹاور تک عارضی طور اسپیشل لائن بچھائی تاہم ایس کام ٹاور کےلیے 24 گھنٹہ بجلی کی سپلائی مہیا کرنے کے باوجود ملازم کی لاپرواہی کی وجہ سے اکثر اوقات موبائل فون سروس بند رہتی ہے۔
صارفین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا ہے کہ ایس کام حکام نے اگر اپنا سسٹم درست نہیں کیا تو شاہراہ سیاچن ایک بار پھر بھرپور احتجاج کریں گے۔

urdu news, outage of Scom service in Gangchhe

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں