نیشنل بک فاؤنڈیشن کے تعاون سے گلگت کے مختلف علاقوں میں چار روزہ کتاب میلے کا انعقاد۔

نیشنل بک فاؤنڈیشن کے تعاون سے گلگت کے مختلف علاقوں میں چار روزہ کتاب میلے کا انعقاد۔
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
ضلعی انتظامیہ گلگت نے نیشنل بک فاؤنڈیشن کے تعاون سے ضلع گلگت کے مختلف علاقوں میں چار روزہ کتاب میلے کا انعقاد کیا۔ 13 اور 14 نومبر کو سرسید ہائی سکول نمبر 1 گھڑی باغ میں منعقد ہوا ۔ 15 تاریخ کو دنیور شفا علی شاپ کے قریب ہوگا اور 16 کو جگلوٹ میں بوائز ہائی سکول جگلوٹ اور گرلز ہائی سکول جگلوٹ میں منعقد ہوگا۔ کتاب میلے کے انعقاد کا بنیادی مقصد طلباء و طالبات میں کتاب پڑھنے کے حوالے سے دلچسپی پیدا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔دلچسپی رکھنے والے تمام افراد اکا استقبال ہے! طلبہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ ہم ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم کی کاوشوں کو سراتے ہیں اس طرح کے میلے طلباء و طالبات کے لیے فائدہ مند ہیں جس سے لوگوں میں خاص کر طلبہ وطالبات میں کتابوں کے مطالعے کی دلچسپی بڑھے گی۔ ہم ڈپٹی کمشنر گلگت کا شکر یہ ادا کرتے ہیں جن کی بدولت ہمارے لیے کتاب میلے کا انعقاد کیا گیا ہے ۔
Urdu news, Organized a four-day book fair in different areas of Gilgit with the support of National Book Foundation

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں