گلگت بلتستان کی غریب عوام پر جو گندم کی سبسڈی کے خاتمے کا بم گرایا گیا ہے اپوزیش لیڈر گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کی غریب عوام پر جو گندم کی سبسڈی کے خاتمے کا بم گرایا گیا ہے اپوزیش لیڈر گلگت بلتستان
5 سی این نیوز
گلگت بلتستان کے حالات و واقعات پر نظر ڈالتے ہوئے گلگت اپوزیشن کے ممبران گلگت اپوزیشن کے لیڈر یہ بات کو واضح کر رہے تھے ایک طرف آپ کا لیڈر آپ کا دفاع کرنا چاہ رہا ہے لیکن آپ دوسری طر ف دوسری حکومتوں کے ساتھ اسی کے خلاف جا رہے ہیں
ان کا کہنا تھا کہ آپ دونوں پارٹیوں کی طرف جانے کی بجائے ایک پارٹی کی طرف ساتھ دیں جیسے کہ اپ کو پتہ ہے کہ ایک اور میں دوسرے سیاسی ممبران کا کہنا تھا گلگت بلتستان کو کیسے ہم گندم کی سبسڈی دے سکتے ہیں یہ کہاں لکھا ہوا ہے کہ ہم گندم کی سبسڈی گلگت بلتستان کو دیں

تمام ممبران لیڈر کا کہنا تھا کہ ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ ان ایف سی اوارڈ میں جب تک گلگت بلتستان کو فائننشل حیثیت نہیں حاصل ہونی تب تک ہمارے مسئلے کبھی بھی حل نہیں ہو سکتے

کاظم میسم اپوزیشن کے لیڈر کہنا چاہ رہے تھے کہ گلگت بلتستان کے حالات و واقعات آپ کے سامنے ہیں یونیورسٹی میں پڑھنے والے طالبات عوام سب سڑکوں پہ ان کے موجودہ حالت کا اندازہ آاپ سب کے سامنے ہیں

جو جو احتجاج کر رہے ہیں ریلیاں نکال رہے ہیں لیکن ان کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو رہا کیونکہ ان کو سننے والا کوئی نہیں ہے

قراقرم یونیورسٹی کا حال آپ کے سامنے ہے کہ اپ اتنی دہشت اور جرات میں آگئے کہ استاد کے سامنے کھڑے ہونے لگے

اور یہ ہوگا جو حال حالات گلگت بلتستان کے چل رہے ہیں یہ یوتھ آ کے گریبان کو پکڑے گی

اور پھر اس کا نتیجہ کیا نکلتا ہے جب اس کے خلاف احتجاج کیا جاتا ہے تو اس میں ایک ایس ایچ او شہید ہو جاتا ہے

اور اس کے خلاف کوئی مذمت نہیں کی گئی ہمارے ہاں جو طاقتور ہے صرف اسی کا ساتھ دیا جاتا ہے

ملکی حالات آپ کے سامنے آئے دن دہشت گردی جھگڑے یہ سب کچھ آپ کے سامنے ہے میں شہادت دیتا ہوں کہ ابھی کچھ دن پہلے میرے گھر سے جنازے اٹھائے گئے ہیں اور اس بات کو بھی 20 دن بھی نہیں ہوئے

میری مخلوط حکومت سے گزارش ہے کہ عوام کو مزید پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے اس کو مشکلات میں نہ ڈالیں

وزیراعلی گلگت بلتستان ہمارے دوست عزیز ہیں ان کو چاہیے کہ عوام کا ساتھ دے اور فیڈرل گورنمنٹ ہے اس کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں

عوام آپ کا ہر ممکن ساتھ دے گی آپ لانگ مارچ کا اعلان کریں 20 کروڑ عوام آپ کا ساتھ دے گی اب جدھر کہیں گے عوام اپ کے ساتھ کھڑا ہوگی لیکن ایسے رویے کا مظاہرہ نہ کریں

جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے

گلگت بلتستان میں جو حالات و واقعات چل رہے ہیں قیمتیں جیسے اشیاء کی بڑھ رہی ہیں اور آگے جیسے جیسے بڑھتی جائیں گی ممکن ہے کہ یہاں قحط کے امکان بڑھ جائے
ان کا کہنا تھا کہ

کیا ہم پرائم منسٹر آف پاکستان سے یہ گزارش کریں کہ ہمیں اربوں روپے کا صدقہ دے دیں گلگت بلتستان کو تاکہ ان کے حالات بہتر ہو سکے کیا آپ یہ چاہتے ہیں

اس لیے گزارش ہے کہ گندم کے سبسڈی گلگت بلتستان کو دی جائے اور اس میں ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم عوام کا بھرپور ساتھ دیں گے بہت سے اور بھی علاقے ہیں ان کو سبسڈی دی جاتی ہے

کاظم میسم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے شرائط کو بھی گلگت بلتستان کی گندم کی سبسڈی کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے

ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان ایک خطہ ہے اور یہاں آئی ایم ایف کہاں آگئی ہم آئی ایم ایف کے کسی بھی شرائط کو نہیں مانیں گے

کاظم میسم کا کہنا تھا کہ تمام حلقوں تمام اداروں کو ہم ایک دفعہ پھر سے کہتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے ساتھ سنجیدہ ہو جائیں اگر ایسا وہ نہیں کریں گے تو عوام تیار کھڑی ہے کیونکہ عوام کا صبر ختم ہوتا جا رہا ہے اپوزیشن کے بھی صبر ختم ہو جاتا ہے اور پھر ہم ایسی تحریک گلگت بلتستان میں چلائیں گے
اس کےمطالبات پھر آپکی توقعات سے بھی اوپر ہونگے
دوسرے ممبران کا بھی یہی کہنا تھا کہ گلگت بلتستان احتجاجی کیفیت میں ہے
وہ اپنا حق چاہتی ہے ان کا کہنا تھا گلگت بلتستان کی غریب عوام پر جو گندم کی سبسڈی کے خاتمے کا بم گرایا گیا ہے وہ قابل قبول نہیں ہے کبھی بھی
اور اب یہ کہا جا رہا ہے کہ یہ فیصلہ پچھلی حکومت کر چکی تھی
اور کچھ لیڈروں کا کہنا ہے کے ہم اس مسئلہ کو اسمبلی میں لے کر جایا جائے گا
یہ صرف بند کمروں کے فیصلہ ہیں ان کو نہ صرف اپوزیشن مسترد کرتی ہے بلکہ گلگت بلتستان کی عوام بھی مسترد کرتی ہے
یہ گندم کا مسئلہ سنجیدہ ہوتا جا رہا ہے اور اس کے لئے خود کفالت کی طرف جانے کی ضرورت ہے
ممبران کا کہنا تھا کہ یہ واقعات دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں اور ان پہ سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں چاہیے
گلگت بلتستان میں منافقانہ سیاست ہو رہی ہے پچھلی حکومت میں جو گندم کا ریٹ 2ہزار روپے ملا تھا اور لیکن ان کو پیچھے سے 60 70 پہ پر کے جی منظور ہوا تھا
لیکن اپوزیشن نے کوشش کر کے معاملات کو میملائز کر کے گندم کی قیمت کو کم کر کے دینے کی کوشش کی اور اج بھی اپوزیشن کے لیڈر کوشش کریں کہ اس معاملات کو حل کیا جائے تب حکومتی لیڈر کہہ رہے تھے کہ گندم کے سبسڈی ان کا حق ہے
اور حکومتی لیڈر مجھے اس بات کا جواب دیں کہ گلگت بلتستان میں کون سی ایسی میڈیکل یونیورسٹی ہے یہ کون سا ایسا انجینئرنگ کا ادارہ ہے جو ملک کے باقی صوبوں میں موجود ہے مجھے اس بات کا بھی واضع جواب دیں کہ جو ریلیف بلوچستان کی عوام کو مل رہا ہے
کیا وہ گلگت بلتستان کی عوام کو مل رہا ہے اور گلگت بلتستان کی عوام اور اپوزیشن بھی اس گندم کی قیمت کے خلاف ہے اور انشااللہ ہم اپنی عوام کا پورا پورا ساتھ دیں گے
ہم نے اس چیز کی پوری کوشش کی تھی کہ جس ملک میں رہ رہے ہیں جس حکومت کے ساتھ ہم ہیں ہم ان کا لحاظ کریں
اب آپ نے اس بات کو جب زیر بحث لے کے آئے ہیں تو آپ کو چاہیے کہ آپ ہمارے معاملات پہ غور و فکر کریں لیکن آپ کہتے ہیں کہ ہم اپ کو بلیک میل کر رہے ہیں لیکن ابھی ہم بلیک میل کے اس سٹیج پر نہیں پہنچے
ہم پورا پورا ساتھ دینا چاہتے ہیں عوام کا اس لیے موجودہ حکومت کو بھی چاہیے کہ ہمارا پورا پورا ساتھ دے تاکہ گلگت بلتستان کے مسائل کو حل کیا جائے
Urdu news , On the poor people of Gilgit-Baltistan, the bomb of ending the wheat subsidy will be dropped

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں