ڈی سی شگر کی ہدایت پر ضلع شگر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

ڈی سی شگر کی ہدایت پر ضلع شگر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
Urdu news. On the direction of DC Shagar, a grand operation was launched against trade in Shagar district.
ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی ہدایت اسسٹنٹ کمشنر شگر کی نگرانی میں پر روینو فیلڈ سٹاف شگر نے مرہ پی میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مرہ پی جرنیلی روڈ اسوہ پبلک سکول تا کوتھنگ پائین جگہ جگہ پر دیوار اور پودے لگانے و دیگر تجاوزات کی وجہ سےنہایت تنگ ہو چکا تھا کافی عرصہ سے یہاں کے سرکردگان کا مطالبہ تھا کہ تجاوزات ختم کئے جائیں ضلعی انتظامیہ نے کئی بار سڑک کی نشاندہی کرکے تجاوزکنندہ گان کو خود سے خالی کرنے کے لئے نوٹسز بھی جاری کیے گیے تھے لیکن تاحال ان کی طرفسے خالی نہ کرنے پر سرکاری عملوں کے ذریعے باقاعدہ گرینڈ آپریشن شروع کردیا گیا ہے آپریشن کی نگرانی اسسٹنت کمشنر شگر حمزہ مراد کر رہے ہیں جبکہ ٹیم میں مجسٹریٹس، روینو فیلڈ سٹاف اور محکمہ بی اینڈ آر ڈویژن شگر کے عملے مشینری کے ساتھ شریک ہیں۔ آپریشن ٹیم نے دو دنوں میں بیسوں بڑے درخت اور دیگر پودے کاٹ دیئے ہیں اور اسوہ پبلک سکول سے خالی کرتے ہوئے برقچھن تک پہنچ چکے ہیں اور مسلسل یہ عمل جاری و ساری ہے ضلعی انتظامیہ کے تجاوزات کے خلاف اس اقدام کو یونین کونسل مرہ پی کے علماء، عمائدین اور عوام نے بہت سراہا ہے اور اس عمل میں کسی قسم کی تعاون کے لئے ہر وقت تیار ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ڈی سی شگر نے کہا ہے کہ عوام سڑکوں، واٹر چینلز، اجتماعی زمینوں، ندی نالوں اور چراگاہوں پر تجاوزات سے باز رہیں اور جہاں جہاں تجاوزات کئے ہوئے ہیں خود سے خالی کریں بصورت دیگر گرینڈ آپریشن کے ذریعے تجاوزات ختم کئے جائیں گے اس سلسلے میں تمام تر نقصانات کے ذمہ دار تجاوزکنندگان ہونگے۔ Urdu news. On the direction of DC Shagar, a grand operation was launched against trade in Shagar district.

پی آر او برائے ڈی سی شگر

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں