شگر قوم متحد ہوے بغیر اپنا حقوق حاصل نہیں کرسکتے ہمیں اپنے حقوق کے حصول کے لیے یک زبان ہونا ہوگا. معروف عالم دین اغا باقر حسین الحسینی

شگر قوم متحد ہوے بغیر اپنا حقوق حاصل نہیں کرسکتے ہمیں اپنے حقوق کے حصول کے لیے یک زبان ہونا ہوگا. معروف عالم دین اغا باقر حسین الحسینی
رپورٹ عابدشگری 5 سی این نیوز
معروف عالم دین اغا باقر حسین الحسینی نے کہا ہے کہ قوم متحد ہوے بغیر اپنا حقوق حاصل نہیں کرسکتے ہمیں اپنے حقوق کے حصول کے لیے یک زبان ہونا ہوگا امام بارکاہ ریسر میں ولادت حضرت فاطمہ الزہرا کی مناسبت سے منعقدہ جلسے سے خطاب انہوں نے کہا کہ متحد ہوے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کرسکتے اس وقت نوجوانوں کو بیدار ہونے کی ضرورت ہے اگر نوجوان بیدار ہوکر حقوق کے لیے میدان میں اتریں تو ہم ان کے شانہ بشانہ چلیں گے انہوں نے کہا کہ شگر پورے گلگت بلتستان کو پال سکتا ہے مگر شگر کے عوام کو اپنی زمینوں کی اہمیت کا اندازہ نہ ہونے کی وجہ غیروں میں فروخت کرکے انہیں بسایا جارہا ہے ثو ایک تشویش اور افسوسناک امر ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں زرخیز زمینوں کو فروخت کرنے کےبجاے بنجر زمینوں کی اباد کاری کرنے کے لیے اقدامات اٹھانی چاہیے انہوں نے کہا کہ اگر زمین ذیادہ ہوکے فروخت کرنا ہے تو غیروں کو فروخت کرنے کے بجاے اپنوں کو فروخت کرے کیونکہ اپنوں سے ہمیں زرر پہنچنے کا کوئی ڈر نہیں ہے اگر زمین فروخت کرنے کا سلسلہ نہ رکا تو اس کے خطرناک نتائج برامد ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اپنی زمینوں کو اباد کرکے اس سے فائدہ اٹھانے لگے تو گندم اور اٹے کے لیے احتجاج کرنے کی نوبت نہیں اے گی
Urdu news, nation cannot get their rights without unity,

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں