بلتستان پولیس کو ٹریننگ کے دوسرے سیشن میں بلتستان بھر سے بیس سے زائد افسران کو کمپیوٹر لیب پولیس لائنز سکردو میں مخصوص سافٹ ویئر کی مدد سے ٹریننگ دی گئی ڈی آئی جی بلتستان فرمان علی

بلتستان پولیس کو ٹریننگ کے دوسرے سیشن میں بلتستان بھر سے بیس سے زائد افسران کو کمپیوٹر لیب پولیس لائنز سکردو میں مخصوص سافٹ ویئر کی مدد سے ٹریننگ دی گئی ڈی آئی جی بلتستان فرمان علی
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
ڈی آئی جی بلتستان فرمان علی کی طرف سے بلتستان رینج کے چاروں اضلاع کے تفتیشی افسران، سپیشل برانچ کے اہلکاروں اور چیک پوسٹوں پر تعینات عملے کے لیے جدید خطوط پر مشتمل کمپیوٹر لیب کے ذریعے دیئے جانے والی ای ٹریننگ کے تمام سیشنز کی نگرانی ایس ایس پی سکردو کر رہے تھے۔ جبکہ بلتستان پولیس کے آئی ٹی ایکسپرٹ انسپکٹر خادم حسین ماسٹر ٹرینر کے طور پر فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ٹریننگ کے دوسرے سیشن میں بلتستان بھر سے بیس سے زائد افسران کو کمپیوٹر لیب پولیس لائنز سکردو میں مخصوص سافٹ ویئر کی مدد سے ٹریننگ دی گئی اور اس جدید سافٹ ویئر کی مدد سے دی جانے والی ٹریننگ سے بلتستان کے تمام افسران اور جوانوں کو مرحلہ وار گذارا جائے گا۔
ٹریننگ کے ماڈیولز کو جدید خطوط پر سافٹ ویئر کے اندر تربیت دئے گئے ہیں جس کا مقصد مجرموں کے خلاف ہونے والی تفتیش کے مختلف مراحل میں افسران کی استبداد کار میں جدت، آسانی اور بہتری لانا ہے اور خاص طور پر چیک پوسٹوں پر تعینات عملے کو گاڑیوں کی تلاشی کے جدید طریقے سکھانا ہے۔ جس سے نت نئے طریقوں سے ترسیل ہونے والی منشیات اور غیر قانونی سرگرمیوں کو مکمل طور پر روکا جا سکے گا۔ ڈی آئی جی آفس سکردو میں منعقد ہونے والی ای ٹریننگ کی اختتامی تقریب میں کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی بلتستان نے کہا کہ اس ٹریننگ کے حصول کے بعد عملی میدان میں جرائم کے روک تھام، کیسز کی تحقیقات، مجرموں کو کٹہرے میں لاکھڑا کرنے، مظلوموں کی داد رسی، عوام الناس کی خدمت اور انکے مسائل کے فوری حل کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کا سماں ہو۔تقریب کے اختتام پر کورس کوالیفائی کرنے والے آفیسروں کو ڈی آئی جی بلتستان نے سرٹیفکیٹس دیئے اور ساتھ ہی اسی ٹریننگ کے سلسلے کے تیسرے سیشن کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا جو بارہ فروری 2024 سے شروع ہوگا جس میں بلتستان پولیس کے پچیس افسران شریک ہوں گے۔
Urdu news, more than twenty officers from all over Baltistan were trained with the help of special software

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں