کھوج ریزورٹ شگر کے انتظامیہ کا چھوٹے ملازمین کیساتھ ناروا سلوک، مقامی ملازمین نوکری سے فارغ، ملازمین کا احتجاج کا اعلان

کھوج ریزورٹ شگر کے انتظامیہ کا چھوٹے ملازمین کیساتھ ناروا سلوک، مقامی ملازمین نوکری سے فارغ، ملازمین کا احتجاج کا اعلان
شگر(5 سی این کرائم رپورٹر ) کھوج ریزورٹ شگر کے انتظامیہ کا چھوٹے ملازمین کیساتھ ناروا سلوک، بغیر کسی وجہ دو درجن سے زائد چھوٹے ملازمین فارغ کردئے۔ بھاری تنخواہ لینے والے غیر مقامی ملازمین اپنے عہدوں پر براجمان رہیں گے۔ نکالے گئے ملازمین نے اپنے ساتھ ہونے والے ناانصافی کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ جلد ہی کھوج ریزورٹ کے مین گیٹ پر بحالی تک احتجاج کرینگے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملازمین کا کہنا تھا کہ انہوں ریزورٹ انتظامیہ کی جانب سے بغیر کسی وجہ اور نوٹس کے فارغ کردیا گیا۔ گرمیوں کے سیزن میں کم تنخوان پر کام کرنے کے باوجود ہوٹل انتظامیہ کا رویہ مایوس کن رہا۔ سیزن کے اختتام پر کاروبار نہ چلنے کا بہانہ بناکر ہمیں فارغ کردیا گیا ہے۔ فارغ کئے جانے والے تمام ملازمین چھوٹے ملازمین ہیں ۔ جوکہ ہمارے ساتھ ظلم یے۔جبکہ لاکھوں تنخواہ لینے والے ملازمین کو بحال رکھا گیا۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ ان کیساتھ شروع میں وعدہ کیا گیا تھا کہ سردیوں میں کاروبار متاثر ہونے کی صورت میں کم تنخواہ پر سب جو بحال رکھیں گے۔ کسی کو فارغ نہیں کیا جائے گا۔ لیکن بغیر کسی وجہ کے سب جو فارغ کردیا یے۔ دوسری جانب کھوج ریزورٹ انتظامیہ کے ایک عہدیدار سے اس بابت پوچھنے پر بتایا کہ فلائٹ منسوخی کی وجہ سے کاروباری بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ ریزورٹ میں گیسٹ کی تعداد انتہائی کم ہوچکا ہے۔ اس وجہ سے کم ملازمین کو فارغ کیا گیا ہے تاہم انہیں ایک ماہ کی پیشگی تنخواہ دیکر فارغ کیا گیا ہے۔ جونہی کاروباری حالت بہتر ہوجایے سب کو واپس بلایا جائے گا
Urdu news, management of Khoj Resort Shigar misbehaved with the small employees

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں