شگر ۔مدرسہ تعلیم الاسلام نوربخشیہ مموچنمو چھورکاہ شگر کا افتتاح کردیا گیا اس موقع پر قران خوانی اور تقریب کا انعقاد کیا گیا

شگر ۔مدرسہ تعلیم الاسلام نوربخشیہ مموچنمو چھورکاہ شگر کا افتتاح کردیا گیا اس موقع پر قران خوانی اور تقریب کا انعقاد کیا گیا
رپورٹ عابدشگری 5 سی این نیوز
شگر ۔مدرسہ تعلیم الاسلام نوربخشیہ مموچنمو چھورکاہ شگر کا افتتاح کردیا گیا اس موقع پر قران خوانی اور تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی سید خلیل اللہ عرفانی تھے جلسے سے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوے امام جمعہ مولانا منظور احمد نے سب کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوے سید خلیل اللہ عرفانی نے کہا کہ مدرسہ دین اسلام کی بنیاد ہے اور پیغمبر اسلام نے مدرسہ قائم کیا اسی سے اندازہ ہوتا ہے کہ دین اسلام میں مدرسے کی کتنی اہمیت ہے انہوں نے کہا کہ مدرسہ اسلام کا مرکز و محور گردانا جاتا ہے اسی لیے پیغمبر اسلام نے اسلامی ریاست کے ساتھ مدینے میں مدسہ بھی قائم کرکے بتایا کہ اسلام میں مدرسے کیا انہوں نے کہا کہ مدرسے کے بغیر ملت کی ترقی ممکن ہے لہذا ہم۔سب کو تعلیمات اسلامی عام کرنے کے لیے مدارس پر توجہ دینی ہوگی
Urdu news Madrasa of Education of Islam inauguration

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں