شگر کے گاؤں نیالی میں بھیڑیوں کا راج ، بھیڑیوں کے حملے سے لوگوں کی قیمتی مویشیوں کا نقصان ہونے لگا

شگر کے گاؤں نیالی میں بھیڑیوں کا راج ، بھیڑیوں کے حملے سے لوگوں کی قیمتی مویشیوں کا نقصان ہونے لگا
کرائمز رپورٹ 5 سی این نیوز شگر
شگر کے گاؤں نیالی کئی عرصے سے بھیڑیوں کے حملوں کی زد میں ہیں۔ گزشتہ کئی ماہ سے ہونے والے بار باری حملوں میں اب تک سو سے زائد مویشیاں لقمہ اجل بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق شگر کے گاؤں نیالی میں بھیڑیوں کا راج قائم ہوگیا ہے ۔ بھیڑیوں کے حملے سے لوگوں کی قیمتی مویشیوں کا نقصان ہونے لگا۔ بھیڑیوں کی حملے سے سینکڑوں جانور لقمہ اجل اور بھیڑیوں کی خوراک کا شکار ہوئے ہیں۔ حال میں ایک شہری کے مویشیوں پر حملہ کرکے ایک ساتھ کئی بھیڑ بکریوں کو ہلاک کر دیا ہے۔اہل علاقہ کا کہنا ہے آئے روز بھیڑیوں کے حملے سے پریشان ہے اب تک کئی بکریوں کو مار ڈالا ہے اور لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ بیڑیوں کے حملوں کو ناکام بنانے میں مکمل ناکام ہو چکا ہے۔ڈی سی شگر اور متعلقہ محکمے افسران سے گزارش کرتے ہیں کہ ایسے نقصانات اہل علاقہ کو بچانے اور بیڑیوں کے حملوں کی سدباب کےلیے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔
urdu news, livestock started to be lost due to wolf attacks

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں