شگر پھڑنگ باماں میں کھلی کچہری کا مقصد یہاں کے لوگوں کی مسائل کو ان گھر کے دہلیز پر آکر سننا اور اس کو حل کرنے کیلئے اقدامات کرنا ہے. اسسٹنٹ کمشنر شگر حمزہ مراد

شگر پھڑنگ باماں میں کھلی کچہری کا مقصد یہاں کے لوگوں کی مسائل کو ان گھر کے دہلیز پر آکر سننا اور اس کو حل کرنے کیلئے اقدامات کرنا ہے. اسسٹنٹ کمشنر شگر حمزہ مراد
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر اسسٹنٹ کمشنر شگر حمزہ مراد کا شگر کے گاؤں پھڑنگ باماں میں کھلی کچہری کا انعقاد، کھلی کچہری میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر شگر حمزہ مراد نے کہا ہے کہ پھڑنگ باماں میں کھلی کچہری کا مقصد یہاں کے لوگوں کی مسائل کو ان گھر کے دہلیز پر آکر سننا اور اس کو حل کرنے کیلئے اقدامات کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پھڑنگ باماں پر قدرت مہربان ہے اور قدرت نے اس گاؤں کو بے گناہ نعمتوں سے نوازاگیا ہے جس میں زراعت اور خوبانی کی وجہ سے یہ گاؤں مشہور ہے ۔ اور خوبانی اس علاقے کی پہچان ہے۔ ضلعی انتظامیہ چاہتے ہے کہ اس گاؤں کو ماڈل ویلیج بنائے ، تاکہ اسے سیاحت اور زرعی اعتبار سے دنیا بھر میں روشناس کرائے۔ یہاں کے خوبانی اور زرعی اجناس کو عالمی مارکیٹ تک رسائی دلانے کوشش کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے کسان اور شہری زراعت اور خوبانی کی طرف توجہ دیں اور بہتر فصل حاصل کریں ۔ کھلی کچہری میں لوگوں نے اپنے مسائل بیان کئے ، خصوصا پینے کی صاف پانی کی کمی ، سڑکوں کی ابتر صورتحال ، محکمہ جنگلات کی جانب سے لوگوں تکالیف ، گرمیوں میں فصلوں کو پانی کی کمی ، بجلی کی لائنوں کی خستہ خالی اور آزاد چرائی کی وجہ سے فصلوں کو ہونے والے نقصانات سے اسسٹنٹ کمشنر کو آگاہ کیا۔ جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے ایس ڈی او تعمیرات کو فوری طور سڑکوں کی صورتحال کو بہتر بنانے کی ہدایت کی ، جبکہ ڈسٹرکٹ کونسل کے حکام کو ماڈل ویلیج کے ارچرڈ کی فینسنگ کیلئے پرپوزل بنانے کی ہدایت جاری کردی۔
urdu news, listen to the problems of the people here at their doorsteps

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں