سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ ، نواز شریف ، جہانگیر ترین ، اور سابق وزیرِِاعلٰی گلگت بلتستان کے تاحیات نا اہلی ختم

سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ ، نواز شریف ، جہانگیر ترین ، اور سابق وزیرِِاعلٰی گلگت بلتستان کے تاحیات نا اہلی ختم کر دی۔
5 سی این نیوز ویب
سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان کے 73 کے آئین آرٹیکل 62 ون ایف کے سپریم کورٹ آف کے اپنے ہی فیصلے کو کلعدم قرار دے دیا اور تاحیات نااہلی کی سزا کو معطل کر دیا۔ عدالت نے سیاستدانوں تا حیات نااہل سزا کالعدم قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ نے 5 جنوری کو فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا۔
سپریم کورٹ نے سیاستدانوں کو تاحیات نااہلی ختم کرنے فیصلے کو 6 ایک سے سنایا گیا جس میں کہا گیا سپریم کورٹ اپنا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے ۔ سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس یحییٰ آفریدی نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کے تحت نااہلی 5 سال کیلئے ہوتا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا نااہلی کے قانون کو جانچنے کی ضرورت ہے۔
اس فیصلے سے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور جہانگیر ترین کے تاحیات نااہلی ختم ہونے پر 2024 8 فروری کو ہونے والے الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں ۔
تاحیات نااہلی کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان کے سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے سماعت کی ۔ بینج میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی ، جسٹس آمین الدین ، شامل تھے ۔ یہ فیصلہ 6 ایک سے سنایا گیا ۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے فیصلے سے اختلاف کیا۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کی یہ قانون پاکستان کے تاریخ میں دیکھا جائے تو یہ ترامیم ایوب خان کے دور سے شروع ہوا۔ اور اسی طرح آگے چلتا گیا۔ ہم پاکستان سے تاریخ کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ ملک تباہ کر دیا گیا کسی کو کوئی خیال نہیں ۔
چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا آئین کو اتنا مشکل نہ بنائیں ۔ کہ عوام کا اعتماد کھو جائے ۔
urdu news, lifetime disqualification decision has suspended

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں