گلگت چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو مذکورہ منصوبوں کی لینڈ ایکوزیشن کرنے کے احکامات بھی دئیے ہیں . ترجمان برائے وزیر اعلی حکومت گلگت فیض اللہ فراق

گلگت چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو مذکورہ منصوبوں کی لینڈ ایکوزیشن کرنے کے احکامات بھی دئیے ہیں . ترجمان برائے وزیر اعلی حکومت گلگت فیض اللہ فراق
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
ترجمان برائے وزیر اعلی حکومت گلگت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے داریل و تانگیر ایکپریس وے پر کام شروع کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو مذکورہ منصوبوں کی لینڈ ایکوزیشن کرنے کے احکامات بھی دئیے ہیں ۔ موجودہ حکومت استور AVR روڈ سے لیکر داریل و تانگیر ایکسپریس وے تک کی ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کو اپنی ترجیحات کا حصہ بنا چکی ہے ، مذکورہ منصوبوں کی تعمیر سے گلگت بلتستان اور دیگر صوبوں میں رابطے کی بحالی سمیت شعبہ سیاحت میں بھی نئے امکانات پیدا ہوں گے ۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان کا وژن ہے کہ وہ وفاقی حکومت کے ساتھ ملکر گلگت بلتستان میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز کرے ۔
urdu news, land acquisition of the Tangier Expressway

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں