سابق وزیر اعظم عمران خان کو لاہور ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت منظور کرلیا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کو لاہور ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت منظور کرلیا۔
urdu news, Lahore High Court granted protective bail to former Prime Minister Imran Khan
لاہور 5 سی این نیوز ویب
سابق وزیر اعظم عمران خان کو لاہور ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت منظور کر لیا ۔ سابق وزیر اعظم عمران خان اپنی ضمانت کیلئے خود لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے اور 3 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور کر لیا ۔ عدالت نے عمران خان کے ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتار سے روک دیا ۔
پی ٹی آئی چیئرمین لاہور زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ کے جانے کیلئے سخت سیکیورٹی فورسز تعینات کر دیا گیا۔ اور کارکنان کی بڑی تعداد نے عمران خان کو اپنے حصار میں لے کر لاہور ہائیکورٹ تاخیر سے پہنچے ۔ عمران خان عدالت تاخیر سے پہنچنے اور کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہونے کے سبب عمران خان گاڑی میں آدھا گھنٹہ روکنا پڑا ۔ عدالت کے فاضل جج جسٹس باقر علی نجفی نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کدھر ہیں ۔ عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا ۔ عمران خان احاطہ عدالت میں موجود ہیں ۔ وہ یہاں نہیں ا سکتے۔ سیکورٹی عملہ تعاون نہیں کر رہے ہیں ۔ اس عدالت نے سیکورٹی کو حکم دیتے کہا۔ تمام تر انتظامات فوری طور پر کرا کر عمران خان کو سیکورٹی یقینی بنائیں تاکہ عدالت میں اپنے حاضری لگا سکے۔
عمران خان نے گاڑی سے خود چل کر کمرے عدالت میں پہنچے ۔ عمران خان نے عدالت کو بتایا۔ میرے پاؤں ابھی ٹھیک نہیں ہوا ہے اور دس دن بعد مکمل ایکسرے کرانے ہیں تب پتہ چلے گا۔ صحیح ہوا کہ نہیں ۔ عمران خان نے مزید کہا کہ میں عدالتوں کا احترام کرتا ہوں ۔ میں ایک گھنٹے تک گاڑی میں انتطار کیا عدالت میں پیش ہونے کیلئے ۔ میں عدالت کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں۔ اس لئے میرے پارٹی کا نام انصاف ہے۔
عمران خان زمان پارک سے روانگی سے قبل کہا کہ میں عدالتوں میں پہلے بھی پیش ہوتا رہا ہوں۔ اور میں جیل بھرو تحریک سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ عمران خان نے مزید کہا کہ ملک میں ناانصافی و ظلم ہو رہا ہے عدالت کو ان کا بھی نوٹس لینا چاہیے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں