قراقر م کوآپریٹیو بینک لمیٹڈ جنرل مینجر سید غلام محمد کی قیادت میں گزشتہ تین سالو ں سے صارفین کی بہتر خدمت کے لئے کوشاں ہے قراقرم کوآپریٹو بینک کے پبلک ریلیشن آفس

قراقر م کوآپریٹیو بینک لمیٹڈ جنرل مینجر سید غلام محمد کی قیادت میں گزشتہ تین سالو ں سے صارفین کی بہتر خدمت کے لئے کوشاں ہے قراقرم کوآپریٹو بینک کے پبلک ریلیشن آفس
قراقرم کوآپریٹو بینک کے پبلک ریلیشن آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قراقر م کوآپریٹیو بنک لمیٹڈ جنرل مینجر سید غلام محمد کی قیادت میں گزشتہ تین سالو ں سے صارفین کی بہتر خدمت کے لئے کوشاں ہے۔ بینک انتظامیہ نے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کی رہنمائی میں نہایت اہم فیصلے کئے ہیں جن کے دور رس نتا ئج دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ بینک نے اپنے تمام اہداف نہ صرف حا صل کیے ہیں بلکہ بینک کو نئے بلندیوں تک پہنچا یا ہے۔ اور بینک کے کاروبار میں خاطر خواہ اضافہ بھی ہوا ہے۔ بینک نے اپنے بر انچ نیٹ ورک میں توسیع کے ذریعے دور دراز علاقوں میں خدمات کی فراہمی کو یقینی بنا یا ہے۔ اور ڈیجٹلائزیشن کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے اور اب تک سترہ برانچیں آن لائن سسٹم سے منسلک ہو چکی ہیں ۔ اور بہت جلد باقی برانچیں بھی آن لائن سسٹم سے منسلک ہونگی اور صارفین کو اے ٹی ایم کی سہولیات بھی میسر ہوں گی۔ بینک نے افرادی قوت کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے بھی انسٹی ٹیوٖٹ آف بنکرز پاکستان کی مدد سے اہم اقدامات کی ہیں اس کے علاوہ انسٹی ٹیوٖٹ آف بنکرز پاکستان کی مدد سے مقابلے کے امتحانات کے ذریعے شفافیت کے ساتھ افسر ان کی تقرری بینک کے مستقبل کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔ بینک نے مختلف کاروباری شعبوں کے لئے قرضو ں کی فراہمی ، بچتوں پر بہترین منافع سمیت عوامی فائدے کے بے شمار اقدامات اتھائے ہیں ۔ کچھ نا قدین سوشل میڈیا پر ایک خط کے حوالے سے بے بنیاد پراپگنڈہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کی وضاحت کرنا ضروری ہے۔ یہ کہ اس خط میں مطلوبہ معلو مات بینک نے تمام ضروری دستاویزات کے ساتھ متعلقہ آفس کو بھیجا ہے۔ اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ بینک نے کسی ضابطہ کی خلاف ورزی کی ہے۔ یا کوئی بد عنوانی کی گئی ہے۔ محض سنی سنائی باتوں سے بینک کے ساکھ کو خراب کرنے کی کوشش افسوسناک ہے۔ اور یہ بھی بتانا ضروری ہے کہ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تقرری ضابطے کے مطابق ہوئی ہے ۔ اور کچھ افراد نے جب بورڈ کی تقرری کو چیلنج کیا تھا تب بھی اعلی عدالت نے بورڈ کو برقرار رکھا تھا۔ بورڈ اعلی تعلیم یافتہ ، مہارتوں اور وسیع تجربہ کے حامل تمام علاقوں کی نمائندہ افراد پر مشتمل ہے جس کی تشکیل اسٹیٹ بینک کے قوانین کے تحت اہلیت کے معیار کے مطابق ہوئی ہے اور اس کی مدت اگلے سال اکتوبر تک ہے۔ بینک کا جنرل مینجر گزشتہ چونتیس سالوں سے بحیثیت مستقل ملازم بینک قواعد کے مطابق مختلف شعبوں میں خدمات دینے کے بعد جنرل مینجر کے عہدے پر تعینات ہوئےہیں ۔ جس کی مدت ملازمت ریٹائرمنٹ تک ہے اور بورڈ کی تا ئید سے اس عہدے پر قائم ہیں۔ اس سے قبل بھی تمام جنرل مینجرز ساٹھ سال کی عمر تک اس عہدے پر فائض رہے ہیں ۔ لہذا بے بنیاد قیاس آرائیوں سے اجتناب برتنا انتہائی ضروری ہے۔
Urdu news, Karakoram Co-operative Bank Limited under the leadership of General Manager has been striving for better customer service

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں