اسکردو جے ایس آر کی تعمیر سمیت مستقبل قریب میں مختلف شاہراہوں کے منصوبوں اور بین الاقوامی فلائیٹس کی آمد سے زمینی و فضائی ذرائع ابلاغ میں بہتری آئی گی ڈی آئی جی بلتستان فرمان علی

اسکردو جے ایس آر کی تعمیر سمیت مستقبل قریب میں مختلف شاہراہوں کے منصوبوں اور بین الاقوامی فلائیٹس کی آمد سے زمینی و فضائی ذرائع ابلاغ میں بہتری آئی گی ڈی آئی جی بلتستان فرمان علی
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
ڈی آئی جی بلتستان فرمان علی کا کواردو/قمراہ روڈ مٹلینگ کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت۔
تقریب میں علاقے کے عمائدین اور شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے ڈی آئی جی بلتستان نے کہا کہ جے ایس آر کی تعمیر سمیت مستقبل قریب میں مختلف شاہراہوں کے منصوبوں اور بین الاقوامی فلائیٹس کی آمد سے زمینی و فضائی ذرائع ابلاغ میں اب بہتری آچکی ہے جس سے بلتستان خصوصاً سکردو اب پوری دنیا کے لئے کھل چکا ہے جہاں ایک طرف سیاحتی انقلاب آنے کے ساتھ ساتھ کاروبار اور روزگار کے وسیع مواقع فراہم ہوں گے تو دوسری طرف مثالی امن وامان، تہذیب و ثقافت متاثر ہونے اور جرائم میں اضافے کے خدشات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ urdu news, JSR is various project
ڈی آئی جی بلتستان نے اپنے خطاب میں شرکاء خصوصاً جوانوں کو خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جرائم کو روکنے، امن و امان قائم رکھنے اور علاقائی تہذیب و ثقافت کی حفاظت کو یقینی بنانے کے پولیس کا ساتھ دیں تاکہ آنے والے وقتوں میں ہمارا علاقہ نہ صرف سیاحتی اور کاروباری مرکز بنے بلکہ امن و امان، بھائی چارگی، تہذیب و ثقافت کے حوالے سے دنیا کا مثالی خطہ بننے اور ہمارا یہ خوبصورت علاقہ دنیا بھر کے سیاحوں کے لئے پرکشش بنے۔
urdu news, In the near future, including the construction of Skardu JSR, various highway projects and the arrival of international flights

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں