شگر کے صحافی جن نامساعد حالات میں فرائض انجام دے رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان

شگر کے صحافی جن نامساعد حالات میں فرائض انجام دے رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے کہا ہے شگر کے صحافی جن نامساعد حالات میں فرائض انجام دے رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے۔ یہاں کے صحافیوں کو وہ سہولیات ملنا چاہئے جوکہ بڑے اضلاع صحافیوں کو میسر ہے۔ پریس کلب شگر کے نمائندوں سے ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ صحافت ریاست کے چوتھے ستون ہے۔ جن سے انکار ممکن نہیں۔ انتظامی امور میں کوتاہیوں کی نشاندھی کرنے صحافیوں کی زمہ داری ہے۔ انہون نے کہا کہ شگر کی صحافی بھی ان سہولیات کے مستحق ہے جو کہ برے اضلاع کے صحافیوں کو میسر ہے۔ یہاں کے صحافیوں کو مطالعاتی دورے ، تربیتی سیشن میں شامل کرنے کیلئے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کو ہدایات دینگے۔ جبکہ چھوٹے اضلاع کی گرانٹ بڑھانے کیلئے بھی اقدامات کرینگے۔ انہوں نے پریس کلب کیلئے اراضی اور بلڈنگ فراہم کرینگے۔
Urdu news, journalists of Shigar are performing their duties is admirable

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں