اسکردو شیخ محسن علی نجفی کی رحلت ایک قومی سانحہ ہے، صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا ن

اسکردو شیخ محسن علی نجفی کی رحلت ایک قومی سانحہ ہے، صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا ن
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
اسکردو صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا نے شیخ محسن علی نجفی کی رحلت کو ایک قومی سانحہ قرار دیا ۔ انھوں نے کہا کہ واقعی میں وه محسن ملت تھے ۔ مرحوم کی سرپرستی میں سینکڑوں تعلیمی ادارے قائم ہوئے جس سے علم کی زیور سے آراستہ ہونے والے تعلیمی اداروں کے ہزاروں طالبہ و طالبات مختلف شعبوں میں فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔اس کے علاوہ یتیموں بیواؤں اور غریبوں کی کفالت کے لیے مدینہ کالونی جیسے عظیم ہاؤسنگ سوسائٹی تعمیر کی۔ شیخ محسن مرحوم کی حیات قوم کے لیے مشعل ہ راہ ہے اج پوری قوم سوگوار ہے ۔
صوبائی وزیر نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ
مرحوم کی ملت کے لیے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں انجام دی گئی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔اپ گلگت بلتستان کے عوام کا سر مایہ تھے ۔ اپ کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ برسوں تک پر نہ ہو سکے گا۔مرحوم نے امن اور بھائی چارگی کی ساری زندگی تبلیغ کی اور تعلیمی اور سماجی شعبے میں بھی بے پناہ خدمات سر انجام دی ہے۔ مرحوم کے خاندان رفقاء و عقیدت مندوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔ محسن ملت کو آللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب کرے اور اپنے جوار رحمت میں رکھے۔ آمین
urdu news, It is a national tragedy

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں