urdu news, In Spite of all the basic facilities 45

شگر ، محلہ سگلدو کے سرکاری سکولوں میں تمام تر بنیادی سہولیات اور دیگر بہت سارے مشکلات درپیش ہونے کے باوجود بہترین رزلٹ دیا۔ صدر ایس ایس او چھورکاہ
حوصلہ افزا روایت کو برقرار رکھتے ہوئے محنت اور لگن سے ایک بار پھر نئی سنگ میل عبور کرکے بہترین رزلٹ دینے پر تمام مخلص اساتذہ کرام،طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ صدر ایس ایس او چھورکاہ
شگر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر سگلدو سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ندیم شگری کا کہنا تھا کہ عمومی طور پر ضلع شگر میں جماعت پنجم اور ہشتم کے حالیہ ایلمنٹری بورڈ کے تباہ کن امتحانی نتائج، بالخصوص چھورکاہ ڈی ڈی او شپ کے مجموعی سکولوں کے مایوس کن رزلٹ پر حیرانگی اور پریشانیوں کے دوران محلہ سگلدو کے سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات تک نہ ہونے اور دیگر بہت سارے مشکلات کا درپیش ہونے کے باوجود سابقہ حوصلہ افزا روایت کو برقرار رکھتے ہوئے محنت اور لگن سے ایک بار پھر نئی سنگ میل عبور کرکے بہترین رزلٹ دینے پر تمام مخلص اساتذہ کرام بالخصوص سر یوسف صاحب اور سر محمد حسن صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام اساتذہ کرام، تمام طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تا ہم،ہم سب کو ادھر اُدھر کی باتیں بنائے بغیر بحیثیت قوم چھورکاہ ڈی ڈی او شپ کے مجموعی ناقص رزلٹ خاص طور پر بوائز ہائی سکول اور گرلز ہائیر سیکنڈری سکول چھورکاہ کے بحرانی حیران کن کارکردگی کی علل و اسباب بھی سامنے لانا چاہئے تاکہ اصلاح ہو سکے اور ہماری بچوں کی مستقبل تابناک ہو۔
urdu news, In Spite of all the basic facilities

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر ، محلہ سگلدو کے سرکاری سکولوں میں تمام تر بنیادی سہولیات اور دیگر بہت سارے مشکلات درپیش ہونے کے باوجود بہترین رزلٹ دیا۔ صدر ایس ایس او چھورکاہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں