گلگت بلتستان میں‌ ڈیلر سسٹم ختم کرینگے اور بائیو میٹرک سسٹم لانچ کرنے سمیت ریٹس کے ساتھ آٹے کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ, صوبائی وزیر

گلگت بلتستان میں‌ ڈیلر سسٹم ختم کرینگے اور بائیو میٹرک سسٹم لانچ کرنے سمیت ریٹس کے ساتھ آٹے کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ, صوبائی وزیر
صوبائی وزیر خوراک و سیاحت غلام محمد کی زیر صدارت گندم سبسڈی کے حوالے سے منعقدہ مشاورتی نشست میں صوبائی وزراء اور عوامی ایکشن کمیٹی کی شرکت۔
باہمی اشتراک سے عوام کے بہتر مفاد میں مل کر لائحہ عمل پر اتفاق۔گلگت بلتستان کے وسیع تر مفاد میں عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے اتحاد و اتفاق کا عزم

صوبائی حکومت کی عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندہ وفد کی پیش کردہ قیمتی تجاویز و آراء پر سنجیدگی سے غور کرنے کی یقین دہائی

ڈیلر سسٹم کو ختم کرینگے۔ڈیلر سسٹم کا خاتمہ، بائیو میٹرک سسٹم لانچ کرنے سمیت ریٹس کے ساتھ آٹے کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ
ٹارگٹڈ سبسڈی اور گندم کی قیمتوں میں اضافے کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا
عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی کاوشوں کو سراہا گیا اور گلگت بلتستان کی خوشحالی اور تعمیر وترقی کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کا بھی اعادہ کیا۔
بحیثیت عوامی نمائندے ہمیں گلگت بلتستان کے عوام کو درپیش مسائل کا بھرپور ادراک ہے۔غریب عوام پر کسی قسم کا اضافی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزراء اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں مشاورتی نشست کے دوررس نتائج عنقریب مل جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں صوبائی وزیر خوراک و سیاحت غلام محمد کی زیر صدارت گندم سبسڈی کے حوالے سے منعقدہ مشاورتی نشست میں صوبائی وزراء اور عوامی ایکشن کمیٹی کے نمایئندوں نے باہمی اشتراک سے عوام کے بہتر مفاد میں مل کر لائحہ عمل طے کرنے پر اتفاق کیا۔صوبائی وزراء نے اس موقع پر عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندہ وفد کی قیمتی تجاویز و آراء پر سنجیدگی سے غور کرنے کی بھی یقین دہائی کرائی۔صوبائی وزیر خوراک غلام محمد نے اس موقع پر کہا کہ گلگت بلتستان میں حقدار کو آٹے کی منصفانہ اور شفاف طریقے سے تقسیم کے عمل کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے ڈیلر سسٹم کو ختم کرنے اور بائیو میٹرک سسٹم لانچ کرنے جارہے ہیں۔صوبائی حکومت آٹے کی صاف شفاف اور منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کی کوشش کررہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ریٹس کے ساتھ ساتھ آٹے کا کوٹہ بھی بڑھانے جارہے ہیں،پچھلی حکومتوں نے تو صرف قیمتیں بڑھائیں،انہیں کوٹہ بڑھانے کی کبھی توفیق نہیں ہوئی۔
گلگت بلتستان کے عوام کو درپیش مسائل کا بھرپور ادراک ہے اور سبسڈی کے معاملے پر عوام میں پائی جانے والی بے چینی پر فکر مند بھی ہیں اور ہم اس بات کا برملا اظہار کرتے ہیں کہ ہم گلگت بلتستان کے غریب عوام پر کسی قسم کا غیر ضروری بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے ہیں ہم عوامی نمایندے ہیں ہمیں عوامی مسائل کا احساس بھی ہے اورحکومتی دستیاب وسائل کا بھی ادراک ہے لہذا منتخب صوبائی حکومت ان دستیاب وسائل میں سے ہی مسائل کا بہترین حل نکالنے کے لئے کوشاں ہے ٹارگٹڈ سبسڈی کا فیصلہ اپنی جگہ مگر ہم ہرگز ایسا نہیں چاہتے کہ ان مشکل حالات میں مستحق طبقے کو ریلیف سے محروم کیا جائے لہذا اس ضمن میں ہم نے وفاقی حکومت سے گلگت بلتستان کو درپیش دیگر مسائل کے علاوہ سبسڈی کے معاملے پر پائیداراور قابل عمل حل کیلئے تعاون کی درخواست کی ہے اور ہمیں قوی امید ہے کہ وفاقی حکومت ہماری سنے گی اور ہماری جانب سے پیش کردہ سفارشات پر عمل درآمد ہو گا جس کے ثمرات عوام تک پہنچاےجائیں گے۔ صوبائی وزیر خوراک و سیاحت غلام محمد نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اس ضمن میں وفاقی متعلقہ اداروں کے سامنے اس مسلئے کو احسن انداز میں پیش کر چکے ہیں قوی امید ہے جلد مثبت نتائج برآمد ہوں گے جبکہ ہماری جانب سے بھی گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ رابطہ مہم تیز کر دی گئی ہے اور ہم سب مل جل کر ان مسائل کو حل کریں گے۔
اس موقع پر صوبائی حکومت اور بحیثیت اسٹیک ہولڈر عوامی ایکشن کمیٹی نے گلگت بلتستان کے وسیع تر مفاد میں عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے اتحاد و اتفاق کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے ٹارگٹڈ سبسڈی اور گندم کے قیمتوں میں اضافے کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے پر بھی اتفاق کیا، عوامی ایکشن کمیٹی نے عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی کاوشوں کو سراہا اور گلگت بلتستان کی خوشحالی اور تعمیر وترقی کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کا بھی اعادہ کیا۔
صوبائی وزیر خوراک و سیاحت غلام محمد کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر زراعت محمد انور،وزیر سوشل ویلفیئر و ویمن ڈویلپمنٹ دلشاد بانو،معاون خصوصی اطلاعات ایمان شاہ،ممبر گلگت بلتستان فتح اللہ خان،ڈائریکٹر فوڈ گلگت بلتستان اکرام اللہ،جبکہ اسلام آباد سے صوبائی وزیر داخلہ شمس الحق لون،صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات راجہ ناصر علی خان،صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حاجی رحمت خالق،مشیر جنگلات حاجی شاہ بیگ نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی اور کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات میں گندم سبسڈی کے حوالے سے گلگت بلتستان کے عوام کیلئے جلد خوشخبری دیں گے۔
اجلاس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے زمہ داران میں فدا حسین،فدا علی،جاوید،اکرام حیدر،مسعود الرحمن،غلام عباس، ،کوثر حسین شریک تھے۔
Urdu news, In Gilgit-Baltistan, the dealer system will be abolished and the biometric system will be launched

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں