بلتستان میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط کا حصول خواتین کیلئے درد سر بن گیا۔ کلثوم ایلیا شگری

بلتستان میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط کا حصول خواتین کیلئے درد سر بن گیا۔
urdu news, In Baltistan, getting installment of Benazir Income Support Program has become a headache for women
5 سی این نیوز ویب
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہہ ماہی قسط کی رقم کا حصول خواتین کیلئے عذاب بن گیا۔بلتستان کے بیشترعلاقے اور بلخصوص شگر کے مختلف مقامات پر بی آئی ایس پی کے مختص کردہ مراکز پر فراہم کردہ ڈیوائسز ناقص اور ناکارہ ہونے کی وجہ سے خواتین سارا دن کھڑے رہنے کے بعد خالی ہاتھ گھروں کو لوٹنے لگیں،خواتین میں بیشتر بیمار،بزرگ خواتین شامل ہیں جو دور دراز علاقوں سے کرایہ لگا کر آتی ہیں سارا دن روزے کی حالت میں لمبی لائنوں میں کھڑے رہنے کے بعد ڈیوائسز خراب ہونے کی وجہ سے بغیرپیسے لیے گھروں کو لوٹنے پر مجبور ہیں۔
urdu news, In Baltistan, getting installment of Benazir Income Support Program has become a headache for women
شگرخواتین کا کہنا ہے کہ نیٹ اور سسٹم خرابی کا بتاکر یاکھبی اور بہانابناکر پورا دن روزہ کی حالت میں کھڑا کردیا جاتا ہے خراب ڈیوائسسز سے جان چھڑائی جائے اور رقم کے حصول کو آسان بنایاجائے۔ اتنے دور دراز سے سفر کرکے آتی ہیں یہاں آکر پتا چلتا ہے کہ ڈیوائس خراب ہے،کبھی نیٹ ورک کا مسئلہ ہوتا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں